مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 333 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 333

۳۳۲ بلکہ اس کے صبر کی وجہ سے اس کے مال اور اہل و عیال میں بے حد برکت دی اور جب اُس نے دُعا مانگتے ہوئے غلطی سے بیماری کو عذاب سمجھا تو اسے اس بات سے منع فرمایا۔اس نے بھی فوراً تو یہ کی اور مناسب الفاظ دُعا کے لیے استعمال کرنے شروع کر دیئے۔صرف اتنی سی بات تھی جسے الف لیلہ اور داستان امیر حمزہ بنا کر لوگوں نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ہماری چشم دید بات ہے کہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا نے بھی میاں عبد الرحیم خان پسر حضرت نواب محمد علی خان کے لئے دعائے صحت کی تھی اور جب الہ کا معلوم ہوا کہ معاملہ تقدیر میرم اور ہلاکت کا ہے۔: