مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 331
۳۳۰ بعض ہدایتیں دی گئیں اور معوذتین کا درد بتایا گیا۔اور حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو کو خاکسار پیپر منٹ ، اور هذا علاج الوقت والترسبی کا الہام ہوا۔تیز ایک دفعہ دریا کے پانی اور ریت کی مالش بطور علاج بتائی گئی تھی۔اسی طرح روحانی غلطیوں کی اصلاح کے لئے بھی حضرت نوح سے لے کہ حضرت احمد تک تمام انبیاء کو ان کی غلطیوں اور لغزشوں پر تنبیہہ ثابت ہے۔اور دراصل تہیہ کیا۔یہ تو ایک الہامی تربیت ہے۔جو اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے دوستوں کی کرتا ہے۔۔دوسرا اعتراض ان آیات کے متعلق یہ ہو سکتا ہے کہ علاج کے آدھے اجزا ایک طرف ہیں اور آدھے دوسری طرف بیچ میں ایک آیت وَوَحَيْنَا لَن أَهْلَه ، ال کیوں رکھ دی گئی۔سو یہ بات بھی قرآنی دستور اور آئین کے بر خلاف نہیں ہے۔بارہا ایک مضمون کو قرآن مجید نے بیان کیا ہے۔تو ایک آیت بظا ہر تسلسل کو توڑنے والی ائندہ ڈال کر پھر فوراً معا لعد وہی مضمون آگے شروع کر دیا ہے۔مثلاً طلاق کے مسئلہ میں جہاں پہلے بھی یہ مسئلہ ہے اور پیچھے بھی بیچ میں یہ مضمون ڈال دیا کہ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَاةِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقَوْمُوا لِلَّهِ قانِتِينَ (البقره: ۲۳۹) ترجمہ و تم (تمام) نمازوں کا اور (خصوص) درمیانی نماز کا پورا خیال رکھو۔اور اللہ کے لیے فرماں بردار ہو کر کھڑے ہو جاؤ۔خصوصاً قصص قرآنی میں تو ایسا بہت ہوا ہے کہ تسلسل سبب کسی آیت کے ٹوٹا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ایسی آیت حقیقتہ جملہ معترضہ کے طور پر ہوتی ہے۔سو یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے ایوب کو اس کی دعا کے بعد تم بنایا۔بیچ میں اپنے فضل اور انعام کا ذکر کر دیا۔پھر دہی مضمون علاج کا شروع کر دیا۔سو واقف حال لوگوں کے نزدیک یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔بلکہ کلام الہی کا خاصہ ہے کہ وہ قصہ بیان کرتے ہوئے بیچ میں صفات الہی اور