مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 301 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 301

٣٠٠ پرده پر اعتراضات اس کے بعد ہم بعض ان اعتراضات کو لیتے ہیں جو پردہ پر لوگ کیا کرتے ہیں۔سوال : پردہ اگر عمدہ اور مفید چیز ہوتا تو کیوں اسلامی ممالک مثلاً ترک اور افغانستان کے لوگ اسے چھوڑ دیتے۔جواب : ایک وجہ اس کی یہ ہے کہ مفید شرعی پردہ کے ساتھ غیر مفید حصہ ، رواجی پردہ اتنا سخت تھا کہ لوگ اس سے تنگ آگئے تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں نے پردہ یا لکل ہی چھوڑ دیا۔اگر ہمیشہ سے شرعی پردہ پر عمل رہتا تو وہ اتنا سخت نہ تھا نہ اس میں یہ قید تھی کہ عورتیں گھروں میں مقید رہیں۔پس جب رواج نے اتنی سختی کی کہ ترازو کا ایک پلڑے بہت مجھک گیا اور اعتدال نہ رہا تو لازمی بات تھی کہ تنگ آکر وہ لوگ اب ترازو کا دوسرا پڑھ بہت جھکا دیتے۔اس کو ری ایکشن کہتے ہیں۔اور یہ بے اعتدالی نتیجہ ہے۔پہلی ہے اعتدالی کا۔دوسری وجہ اس کی یورپ کی اندھا دھند تقلید ہے جو مادی خیالات کے لوگ ہر ملک میں کر رہے ہیں۔نہ سوچتے ہیں نہ غور کرتے ہیں نہ موازہ نہ کرتے ہیں بلکہ میں طرف اور جس طرح یورپ ان کو نچاتا ہے وہ ناچتے ہیں۔یہ حالت یورپ کے رعب اور اپنے دین سے ناواقفی کا نتیجہ ہے۔تیسری وجہ یہ ہے کہ خود عورتیں بھی آزادی چاہتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ہم بھی مردوں کی طرح آزاد پھریں۔دُنیا سے ملیں جلیں۔تماشے دیکھیں تاچ گانا تھیٹر پر لطف کو چکھیں۔بلکه خود گائیں ناچیں۔اور کیا وجہ کہ لوگ ہمارے حُسن کی قدر نہ کریں۔سو یا د رکھنا چاہیئے کہ اصل میں ہر شخص قانون اور مذہب سے آزادی چاہتا ہے۔مرد بھی چاہتے ہیں کہ کیا وجہ ہم محنت کریں۔کیوں نہ جین کا مال چاہیں اُٹھا لیں۔اور جس عورت کو پسند کریں اپنے قبضہ میں