مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 246 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 246

۲۴۵ لئے بخشی جارہی تھی کہ وہ رضى الرب فِي رِضَى الوالد کے قانون کے ماتحت خدا کا فضل جذب کر رہی تھی۔(۲۹) سب سے حیران کرنے والی بخشش میں نے دو شخصوں کے معاملہ میں دیکھی۔دو جہنمی ایک طرف دوزخ میں جانے کے لئے کھڑے تھے کہ ایک مغفور شخص وہاں سے گزرا ایک جہنمی نے اس جنتی سے کہا یہ بھائی صاحب ! کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے ؟ میں وہ ہوں جس نے آپ کو فلاں جگہ ایک دفعہ پانی پلایا تھا۔" اس پر دوسرا جہنمی بولا۔" مجھے بھی تو آپ نہ بھولے ہوں گے۔میں نے آپ کو فلاں جگہ ایک دن وضو کے لئے لوٹا بھر کر دیا تھا۔اب ہم تو جہنم کو جائیں گے اور آپ جنت کو۔یسی کہ مطلبی کا دل پسیج گیا اور اس نے وہیں بارگاہ حضور رحیم سے ان کے لئے دعا کی۔حکم ہوا ان کو بھی اپنے ساتھ جنت میں لے جاؤ۔(۳۰) ابھی ہم ان نظاروں سے فارغ نہ ہوئے تھے کہ جہنم کی طرف سے سخت چیچوں کی آواز آنے لگی۔رپورٹ ہوئی کہ دو شخص بے حد غل مچارہے ہیں۔ارشاد ہوا۔ان کو پہلے رو به دو پیش کردہ معرض وہ حضوری میں لائے گئے۔پوچھا گیا " اتنا غل کیوں چھاتے ہو“۔انہوں نے عرض کیا " الہلی جل گئے ہیں اس عذاب کی برداشت نہیں۔ہم پر رحم ہویا ارشاد ہوا ، جاؤ ! فی الحال اپنی جگہ چلے جاؤ تمہارے معاملے پر غور ہو گا یا پریشن کو ایک تو واپس جہنم میں چلا گیا مگر دوسرا وہیں کھڑا رہا۔حکم ہوا۔تو کیوں نہیں جاتا ہے"