مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 218
۲۱۷ شکرالهی میرے علم میں دو چیزیں ایسی ہیں جن کو بچہ بچہ جانتا ہے مگر ان کو سمجھنے یا ان سے فائدہ اٹھانے کا طریق عموما لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا۔ایک یہ کہ شکر کیونکر کیا جائے۔دوسرے یہ کہ موت کو کس طرح یاد کیا جائے۔موت کے متعلق پھر کسی وقت عرض کروں گا۔اس وقت شکریہ کے متعلق مختصراً بیان کرتا ہوں۔شکر کے معنے شکر کے معنی ہیں نیکی کے بدلہ کسی کی تعریف کرنا۔یا مختصر عرفان احسان اور محمد ثنائے جمیل۔یہ انسان کے اعلیٰ اخلاق میں سے ایک خلق ہے۔لیکن ایک غلطی ہیں ابھی دور کئے دیتا ہوں۔وہ یہ کہ اکثر لوگ شکر کو صبر سے اعلیٰ جانتے ہیں اور بعض میر کو شکر سے اعلیٰ کہتے ہیں اور بخشیں کرتے ہیں۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ میر کا درجہ شکر سے اعلیٰ ہے۔یہاں دلائل بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔صرف ایک غلطی کا دور کہ تا مقصود تھا۔ہاں خاص حالات میں خاص لوگوں کے لئے شکر بھی میسر سے بڑھ سکتا ہے منعم اور نعمت واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی حسن اور منعم حقیقی ہے۔اس کے سوا عالم میں جو بھی چیز ہے وہ نعمت ہے یا نعمت بن سکتی ہے۔فرض سوائے منعم حقیقی کے ہر چیز ہر مخلوق پر بازی منعم :