مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 200 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 200

199 ذکر اور ہر قسم کی دعا پر حاوی ہے۔اور بلحاظ فضیلت کے میرے علم میں تمام ادعیہ اور تمام اذکار اور تمام اوراد سے افضل اور اعلیٰ درجہ رکھتی ہے۔ذکر الہی کا ایک عجیب فائدہ آخرت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت جو انسان کو آخرت میں ملے گی وہ اس طرح کی ہوگی میں طرح یہاں زمینداروں کے مربعے یا مصفی کردہ نرم زمین کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔پھر جس قدر ایک مومن ذکیا اہلی کیسے گا، ہر کلمہ کے بدلہ اس کے لئے اس زمین میں ایک درخت لگا دیا جائے گا۔پس انہیں لازم ہے کہ اپنی جنت کو بارونق بناؤ۔اور اس میں خوب درخت کرافت کروہ تاکہ جب تم اگلے جہان میں پہنچو تو سپاٹ زمین کی جگہ تم کو لگا لگا یا سرسبز خوشبو دار با تمر اور بارونق باغ ہے۔لوگ پھل دار اور پھول دار درختوں کے لئے دنیا میں کتنی کتنی محنتیں کرتے ہیں۔لیکن اگر ایک کلمہ سبحان اللہ کے کہنے سے تمہاری جنت میں سبب یا آم یا سنگترہ یا مالٹا کا ایک درخت پیدا ہو جائے تو کیا یہ مہنگا سودا ہے ہے پس ذکر الہی سے زبان کو تر اور دل کو گرم رکھو۔اور اپنی جنت کے مراجوں کو آباد کرو۔تاکہ دنیا اور آخرت ہیں فائدہ اٹھاؤ۔اللہ تعالیٰ کی ننانوے صفات اب میں وہ تفصیلی ذکر الہی میں میں اللہ تعالیٰ کی نانو سے صفات کا بیان ہے۔لکھتا ہوں۔یہ نہ صرف ایک اعلیٰ درجہ کا وظیفہ ہے بلکہ اس ذکر سے اللہ تعالیٰ کی اکثر صفات عالیہ انسان کے زیر نظر رہتی ہیں۔اور اسے اسماء باری کے متعلق وسیع علم حاصل ہوتا ہے جو قبل انکار سے حاصل نہیں ہوسکتا۔