مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 177
144 جناب سیف اللہ فاروق صاحب خون کے دریا بہائے دیدہ خوننا بہ بار سامنے ہے آج تیرے میر صاحب کا مزار مظہر اوصاف احمد ستی گردوں وقار اسے کہ تیرے نام سے تھا علیم دیں کا افتخار رہتی دنیا تک رہیں گے کام تیرے یادگار اور تیری نیکیوں کے معترف لیل و نہار