مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 108 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 108

1۔6 تھے۔آپ کو بوجہ قرابت ورشتہ داری کے حضرت اقدس مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے حلیہ مبارک اور لباس و طعام اور آپ کی زندگی کے بعض مخصوص پہلوؤں کے متعلق عمیق مطالعہ کا شرف حاصل تھا۔آپ احمدیت کے درخشندہ ستارے تھے۔جولوگوں کی رہنمائی کرتا اور آسمان احمدیت کے وسط میں نہایت آب وتاب سے چمکتا تھا۔روحانی علوم میں آپ کو خاص دسترس حاصل تھی۔قرآن مجید کے ساتھ عشق تھا۔قرآن کی آیات میں تدبیر کے عادی تھے مشکل مقامات کو حل کرتے اور نہایت آسان پیرایہ میں بیان کہ کے اشکال دور کردیتے آپ عالم باعمل تھے۔تصوف میں آپ کو کمال حاصل تھا۔آپ عالم بھی تھے اور صوفی بھی تھے، زاہد بھی تھے۔نہایت شیریں مقال - شیریں زبان اور و پسند ہم جلیس تھے۔عمدہ اور دلچسپ نثر لکھتے لطیف اور دل پسند شعر کہتے۔حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب پرنسپل جماعت احمدیہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) اولیاء اللہ میں سے تھے۔ان کا انتقال ایک بہت بھاری نقصان ہے جو ملت کو ہوا ہے۔ہم لوگ ان کے انتقال کے بعد بہت سے روحانی فوائد سے محروم ہو گئے ہیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون حضرت میر صاحب ماہر ڈاکٹر بھی تھے۔اس لئے بے شمار لوگوں کو اُن سے جہانی صحت کا فائدہ بھی ہوا ہے۔اور آپ بیماروں سے شفقت اور ہمدردی سے پیش آتے تھے۔جب تک توئی کام کرتے رہے۔آپ نے کسی مصیبت زدہ کی امداد سے دریغ نہ فرمایا آپ کی روحانیت ہم نشینوں پر اثر انداز ہوتی تھی۔اور ان کی مجلس میں بیٹھنے والوں کو خاص لذت حاصل ہوتی تھی۔حضرت میر صاحب مرحوم کا مکان الصفہ سڑک پر واقع ہے اور مجھے جامعہ احمدیہ آتے جاتے وقت راستے ہیں پڑتا ہے۔اور کبھی لینے کا موقعہ ملتا اور اکثر یکتا۔آپ ہمیشہ کسی تبلیغی اور دینی مکر اور گہری سوچ میں منہمک ہوتے تھے۔قرآن مجید