حُسنِ اخلاق — Page 65
130 129 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک انتہائی خوبصورت انداز تشکر ایک دن ایک سائل نے بعد فراغتِ نماز جب کہ آپ اندرونِ خانہ تشریف لے جا رہے تھے سوال کیا مگر ہجوم کے باعث اس کی آواز اچھی طرح نہ سنی جاسکی اندر جا کر واپس تشریف لائے اور خدام کو سوالی کے بلانے کے لئے ادھر اُدھر دوڑایا مگر وہ نہ ملا شام کو وہ پھر آیا۔اس کے سوال کرنے پر آپ نے اپنی جیب نکال کر کچھ دیا۔چند یوم بعد کسی تقریب پر فرمایا کہ اس دن جو وہ سائل نہ ملا مجھے پر ایسا بوجھ تھا کہ جس نے مجھے سخت ނ بے قرار کر رکھا تھا اور میں ڈرتا تھا کہ مجھ سے معصیت سرزد ہوئی ہے کہ میں نے سائل کی طرف دھیان نہ کیا اور یوں جلدی جلدی اندر چلا گیا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ شام کو واپس آ گیا ورنہ خدا جانے میں کس اضطراب میں پڑا رہتا اور میں نے دعا بھی کی تھی کہ اللہ تعالیٰ اسے واپس لائے۔‘“ (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 303) قال اللہ تعالیٰ حسن نحن ނ 1 - ترجمہ : اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ظن بکثرت اجتناب کیا کرو۔یقیناً بعض ظن گناہ ہوتے ہیں۔“ (الحجرات:13) یعنی ایک مسلمان کو چاہیے کہ دوسرے مسلمان کا گلہ نہ کرے کیا کوئی مسلمان اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاوے۔“ ( ترجمه از ست بچن روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 260) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1- حضرت ابو ذرغفاری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو فسق اور کفر کی تہمت نہ لگائے کیونکہ وہ شخص خدا تعالیٰ کے نزدیک کافر یا فاسق نہیں تو کہنے والے پر یہ کلمہ لوٹے گا یعنی کہنے والا خدا کی نظر میں کافر اور فاسق ہوگا۔“ ( بخاری کتاب الادب يَنْهَى مِنَ الرِّبَابِ وَاللَّحْنِ حديث 981 صفحہ 387) 2- حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔حسنِ ظن ایک حسین عبادت ہے۔“ (مسند احمد و ابو داؤد کتاب الادب باب حسن الظن ) 3- حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: - حضرت عیسی علیہ السلام نے ایک مرتبہ ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا تو اس سے کہا کہ تم چوری کرتے ہو؟ تو وہ شخص خدا کی قسم کھا کر کہنے لگا کہ میں نے چوری نہیں کی۔اس پر حضرت عیسی کہنے لگے میں تمہاری قسم پر اعتبار کرتا ہوں اور اپنے نفس کو جھٹلاتا ہوں۔“ (مسلم کتاب الفصائل باب فضائل عیسی علیہ السلام) -4 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اپنے بندے سے اُس کے اس حسنِ ظن کے