حُسنِ اخلاق

by Other Authors

Page 2 of 74

حُسنِ اخلاق — Page 2

4 3 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم پیش لفظ بفضلہ تعالیٰ لجنہ اماء اللہ کے شعبہ اشاعت کے صد سالہ جشنِ تشکر پر کتب کی اشاعت کے سلسلے کا شمارہ نمبر 95 کی کتاب پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔زیر نظر کتاب محترمه امه الرشید ارسله صاحبہ نے مرتب کی افسوس کہ اُن کی زندگی نے مہلت نہ دی اور وہ کتاب کی اشاعت سے پہلے ہی اس دُنیا سے رخصت ہو گئیں۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے۔امۃ الرشید ارسلہ محترم صوفی عبد القدیر صاحب بدو ملهوی درویش قادیان ولد مولوی عبدالحق صاحب بدوملہوی کی صاحبزادی تھیں۔مکرم محمد حسین صاحب ولد عبد الکریم صاحب سے شادی ہوئی جن کا تعلق میمن خاندان سے تھا۔تیرہ سال پیر الہی بخش کالونی میں رہنے کے بعد 1983 سے حلقہ میں رہائش پذیر تھیں۔آپ کو زندگی بھر وقف کی روح کے ساتھ خدمت دین کی توفیق ملی۔گھر پر ہی جلسے اجلاس کرواتیں۔اللہ تعالیٰ نے تین بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازا۔گھر میں تربیتی ماحول تھا۔حلقے والوں کو قرآن کریم ناظرہ اور ترجمہ پڑھاتیں۔اس طرح مقابلہ جات کے لئے تیاری کرواتیں تقریریں اور مضامین لکھ کر دیتیں۔آپ کے جذبے کو اللہ تعالیٰ نے دوام بخشا۔زیر نظر کتاب مضامین کے لئے مواد جمع کرنے میں آسانی کا باعث بنتی رہے گی۔اس سے پہلے ان کی دو کتب سفر آخرت اور غیبت۔ایک بدترین گناہ شائع ہو چکی ہیں۔قارئین سے درخواست ہے کہ ان کتب سے استفادہ کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کریں۔