ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 835
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 836 سلی امراض اور پھیپھڑوں کی تکلیفیں مثلاً دمہ کینسر و غیره پھیپھڑوں کی تکلیفیں عموماً تین قسم کے عوارض میں ملتی ہیں۔اوّل کینسر، دوم دمہ، سوم سلی امراض جن میں نمونیہ بھی شامل ہے۔جب بھی پھیپھڑے کا کوئی مریض سامنے آئے سب سے پہلے اسے پھیپھڑے کے دفاع کے لئے بڑھتی ہوئی پوٹینسی میں بیسیلینم (Bacillinum) یا ٹیوبرکولینم (Tuberculinum) دینی چاہئے۔اس کا طریق استعمال ان دواؤں کے ابواب میں بالوضاحت بیان کر دیا گیا ہے۔اس علاج سے گہرے سلی اثرات مٹ جاتے ہیں اور آئندہ سل کا خطرہ نہیں رہتا۔اس تفصیل کے لئے پیسیلینم اور ٹیو برکولینم کے ابواب کا گہری نظر سے مطالعہ کریں جن میں ہر قسم کے غدودوں کی بیماری کا ذکر بھی ملے گا۔پھیپھڑوں سے کینسر کے قلع قمع کے لئے سب سے اچھا نسخہ فاسفورس اور برائیو نیا کا ادل بدل کر دینا اور اونچی طاقت یعنی CM میں کارسینوسن (Carcinosin) دینی چاہئے۔ہفتہ دس دن کے وقفہ سے چند خوراکیں دے کر انتظار کریں اور دیکھیں کہ کیا اثر ظاہر ہوا ہے۔دمہ سے متعلق امراض میں علاج نسبتاً زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے کیونکہ ان امراض کا تعلق سوزا کی مادے سے ہے جو بعض اوقات کئی نسلوں تک جسم میں دبی ہوئی شکل میں موجود رہتا ہے اور ایسے مریضوں کو اگر چہ پیشاب کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی مگر بار بار ہونے والا دمہ زندگی اجیرن کر دیتا ہے۔ایسے مریضوں کے دمہ کی روک تھام کے لئے تھوجا Thuja) ایک لاکھ طاقت میں دینی چاہئے۔اگر تھوجا ایک مہینہ تک ہفتہ وار ایک دفعہ دینے کے نتیجہ میں فائدہ نہ پہنچائے تو اس کا متبادل ٹیوبرکولینم استعمال کریں۔دمہ کے مریض کے متعلق ہدایات حسب ذیل ہیں۔سب سے پہلے نزلے کا یا گلے کی خرابی کا فوری علاج ضروری ہے کیونکہ دمہ اکثر انہی