ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 808
زنکم 808 کرا دینا چاہئے۔یہاں بھی مریض یا گھر والوں کو متنبہ کرنا ضروری ہے کہ ہوسکتا ہے کہ شروع میں چیخوں کا رجحان بڑھ جائے جو رفتہ رفتہ کلیت ختم ہو جائے گا۔زنک کے ردعمل کے طور پر بہت کھلا پسینہ آتا ہے، شدید متلی اور الٹی آنے لگتی ہے، دل ڈو بتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔زنک کی یہ سب علامتیں بیک وقت ظاہر نہیں ہوتیں بلکہ بعض دفعہ پہلے معدہ اور انتڑیوں پر ظاہر ہوتی ہیں یا پھر بازوؤں میں اور دل پر اثر ڈالتی ہیں۔اگر رفتہ رفتہ انتڑیوں میں فالجی علامتیں ظاہر ہو رہی ہوں اور اجابت کے انداز بدلنے سے شک پڑے کہ انتڑیوں کی طبعی حرکت میں کمزوری آ رہی ہے تو بلا توقف زنگ دینا شروع کر دیں۔اگر یہ شک درست ہوا تو ایسے تدریجی فالج سے کلیتا نجات مل سکتی ہے۔بعض دفعہ ایسے مریض کو زنک کے رد عمل کے طور پر الٹیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔یہ ایک بہت خوشکن علامت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ واقعی یہ ایک تدریجی فالج تھا جس کے عمل کو زنک نے لوٹا دیا ہے۔زنک کا رد عمل ایک وقتی تکلیف کا دور ہے جس سے لازماً گزرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ صحت کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔مگر بعض غلط دواؤں یا غلط طاقتوں کے استعمال سے جو رد عمل ہوتے ہیں وہ نہایت خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں اور فائدے کی بجائے نقصان پہنچاتے ہیں۔اگر کوئی ہو میو پیتھ ہر رد عمل کو اچھا ہی بتائے تو ضروری نہیں کہ وہ ٹھیک ہی کہتا ہو۔خطرناک رد عمل غلط سمت میں آگے بڑھتا رہتا ہے اور خوشگوار تبدیلیوں کے آثار ظاہر نہیں کرتا۔زنک ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز کی سوزش (Spinal Meningits) میں بھی مفید دوا ہے۔اگر کچھ دوائیں مثلاً برائیونیا، بیلاڈونا، سیمیم وغیرہ اس تکلیف میں فائدہ پہنچائیں ہے۔اور کچھ دیر کے بعد ساتھ چھوڑ دیں تو ان کے بعد زنک بہت اچھا اثر دکھاتی ٹیوبرکولر میننجا ئٹس (Tubercular Meningitis) کے علاج میں بھی زنک مفید ثابت ہوا ہے۔مینجائٹس کی وبا کے دنوں میں اگر ہفتے میں ایک دو بار زنک 200 استعمال کیا جائے تو غالباً اس کی روک تھام کے لئے مفید ثابت ہوگا۔آنکھوں کی متعدد تکالیف میں بھی زنک بہت کام آتا ہے۔اگر آنکھوں کے چھپر