ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 779 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 779

سلفر 779 179 سلفر SULPHUR (Sublimated Sulphur) سلفر ان دواؤں میں سے ہے جن کے بغیر ایک ہومیو پیتھک معالج کا گزارا نہیں چل سکتا۔یہ غیر معمولی طاقتور دوا ہے اور انسانی جسم پر حملہ آور جراثیم کے مقابلہ کی بنیادی صلاحیت رکھتی ہے اور سورک (Psoric) دواؤں میں بہت اونچا مقام رکھتی ہے۔(سورا کی تفصیلی بحث کے لئے سورائینم اور مرکزی دیکھئے سورا کی بیماریوں کو غدودوں سے باہر نکالنے میں سورائینم اور مرکزی کی طرح سلفر بھی سر فہرست ہے۔بنیادی بات یہ ہے کہ انسانی جسم میں جو قدرتی نظام دفاع موجود ہے اس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہر قسم کی بیماری کا قلع قمع کر سکے اس لئے اسے ہی قدرتی دفاع کے لئے اکسانا اور ابھارنا چاہئے۔ہومیو پیتھی میں سلفر اسی دفاعی نظام کو حرکت میں لا کر بہت طاقتور اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے۔تعفن والی پرانی بیماریوں میں اکثر سلفر کی ضرورت پڑتی ہے۔سلفر اور سلیشیا گرمی اور سردی کے احساس کے لحاظ سے مخالف مزاج رکھتی ہیں۔اس کے باوجود اگر کسی مریض کو سلیشیا دی جا رہی ہو اور کبھی کبھی سلفر دی جائے تو یہ سلیشیا کے اثر کو تازہ کر دیتی ہے اور اس سے متصادم نہیں ہوتی۔نہ صرف سلیشیا بلکہ دوسری دواؤں سے بھی سلفر کا۔اکثر یہی تعلق ہے۔بعض اوقات انسانی جسم کچھ عادات کو اپنا لیتا ہے جو رفتہ رفتہ اتنی پختہ ہو جاتی ہیں کہ انہیں چھوڑ نا مشکل ہی نہیں ناممکن بن جاتا ہے۔سلفر میں یہ گہری خاصیت پائی جاتی ہے کہ مختلف قسم کی عادتوں اور نشوں کو توڑتی ہے۔اسی طرح اگر کوئی دوا جسم پر اثر کرنا