ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 727
سبائنا 727 167 سپاستا SABINA (Savine) سبائنا عورتوں کی بیماریوں میں بکثرت استعمال ہونے والی دوا ہے اور حیض کے سوا اس کی تصویر عموماً پلسٹیلا سے ملتی ہے۔گرمی سے اس کی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔پلسٹیلا میں حیض کا خون بہت کم اور رک رک کر آتا ہے جبکہ سبائنا میں اس کے برعکس بہت زیادہ خون بہتا ہے۔خون ہنے کا رجحان صرف رحم تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ دوسرے مقامات مثلا ناک یا گردوں سے بھی خون بہنے لگتا ہے۔اگر حیض کا خون بہت زیادہ ہو اور عمومی رنگ میں بھی خون بہنے کا رجحان ہو تو سبائنا بہت مؤثر ثابت ہوگی۔سبائنا میں عموماً تیسرے ماہ میں حمل ضائع ہونے کا بہت احتمال ہوتا ہے۔بعض اوقات عورتوں کے بیضہ الرحم میں چھوٹی چھوٹی گانٹھیں سی بن جاتی ہیں جن کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا۔یہ سبائنا کی خاص علامت ہے۔اس صورت میں اللہ کے فضل سے سبائنا سے مکمل شفا ہو جاتی ہے اور حمل بھی ٹھہر جاتا ہے۔بواسیر کے وہ مسے جن سے بہت زیادہ خون بہتا ہو، ان میں بھی مفید ہے۔اگر گردوں میں سوزش کی وجہ سے بہت درد اور بے چینی ہوا اور پیشاب میں خون آئے تو سبائنا اچھی دوا ہے۔اس لحاظ سے یہ پریرا بر یوا (Pareira Brava) سے مشابہت رکھتی ہے۔سبائنا میں گردوں کے چاروں طرف ٹھہری ہوئی سوزش سی رہتی ہے۔دردیں لہر دار نہیں ہوتیں۔پر میرا میں دردیں نیچے کی طرف اترتی ہیں اور پتھریاں بھی پائی جاتی ہیں جو مثانے میں پھنس جاتی ہیں۔سبائنا میں مریض ہر وقت پیشاب کی حاجت محسوس کرتا ہے۔فارغ ہوتے ہی دوبارہ حاجت محسوس ہوتی ہے حالانکہ پیشاب مقدار میں زیادہ