ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 719
روٹا 719 165 روٹا گر ویلنس RUTA GRAVEOLENS (Rue-Bitterwort) روٹا ایک ایسی بوٹی سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس کا انگریزی نام Rue-Bitterwort ہے۔یہ بوٹی بہت سی روایتی دواؤں میں استعمال ہوتی رہی ہے۔اس کے بیجوں کو بھی مختلف قسم کے زہروں کا اثر زائل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اس بوٹی کو جڑوں سمیت پیس کر عرق نکالا جاتا ہے اور اس سے ہومیو پیتھی دوا بنائی جاتی ہے جو روٹا کے نام سے مشہور ہے۔روٹا کا شمار ان دواؤں میں ہوتا ہے جو آرنیکا کی طرح چوٹوں میں استعمال ہوتی ہیں۔رونا خاص طور پر ہڈی کی چوٹ میں مفید ہے۔اگر کسی عضو پر ضرورت سے زائد بوجھ پڑے اور وزنی چیز کو اٹھانے یا کھینچنے کے بداثرات باقی رہ جائیں اور کھچاؤ پیدا ہو تو رسٹاکس اور ملی فولیم کی طرح روٹا بھی مفید ہے۔اس لحاظ سے روٹا کی رسٹاکس سے بہت مشابہت ہے۔سردی اور نمی سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔کھلاڑیوں کو طاقت سے بڑھ کر بوجھ اٹھانے کی وجہ سے دل کی تکلیف ہو جائے تو شروع ہی میں روٹا کو ایکونائٹ کے ساتھ ملا کر دینے سے یہ غیر معمولی اثر دکھاتی ہے۔بسا اوقات آنکھ کا باریک کام کرنے والوں کی بصارت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔نظر دھندلا جاتی ہے۔آنکھوں میں تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے خصوصاً بائیں آنکھ میں کمزوری اور دباؤ کے علاوہ درد بھی ہوتا ہے۔نظر تھر تھرانے لگتی ہے۔اس تکلیف کے ازالے میں روٹا بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔بسا اوقات شدید محنت اور ورزش کے نتیجہ میں کھلاڑیوں کے دل پھیل جاتے ہیں عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ دل پھیلنے کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن ہو میو پیتھی ادویہ سے دل کے