ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 705 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 705

رس گلا برا 705 162 رس گلا برا RHUS GLABRA رس گلا برا ایک پودے کے پتوں اور تنے کے عرق سے تیار کردہ دوا ہے۔اس کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ یہ جسم سے خارج ہونے والی ہر قسم کی بدبو کو ختم کر دیتی ہے حتی کہ اجابت میں پائی جانے والی عام بو بھی اس کے استعمال سے مٹ جاتی ہے۔میں نے کئی لوگوں پر اس کا تجربہ کیا ہے۔بعض نوجوان جو اپنے جسم سے آنے والی بد بو سے خود بھی سخت بیزار تھے انہیں رس گلا برا سے نمایاں فائدہ ہوا اور بعض تو مکمل طور پر شفا پا گئے۔یہ دوا آنتوں کے فعل کی اصلاح کرتی ہے۔آنتوں میں پیدا ہونے والی سوزش اور زخموں کو ختم کرتی ہے۔آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور بد بودار ہوا کا اخراج رک جاتا ہے۔رس گلا برا کی ایک علامت ناک سے خون کا اخراج ہے۔کثرت سے پسینہ آتا ہے جس سے بدبو آتی ہے اور کمزوری ہو جاتی ہے۔مریض خواب میں اپنے آپ کو ہوا میں اڑتا ہوا دیکھتا ہے۔رس گلا برا کو مرکری کا اثر زائل کرنے والی دوا سمجھا جاتا ہے۔عموماً اسے مدر ٹیچر میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن میں نے اسے بائیو کیمک 6x یا ہومیوطاقت 6 میں بہت مفید پایا ہے۔