ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 703 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 703

ریڈیم بر مائینڈ 703 161 ریڈیم برومائیڈ RADIUM BROMIDE جن کلینکس (Clinics) میں برقی شعاعوں کے ذریعہ علاج کیا جاتا ہے وہاں اٹھارہ لاکھ ریڈیائی طاقت کا ریڈیم برومائیڈ استعمال کر کے اس کمرے کی فضا کے اثر کو محلول میں شامل کر کے یہ ہومیو پیتھک دوا بنائی گئی ہے۔اگر چہ بظاہر یہ نا قابل یقین بات لگتی ہے لیکن یہ دوا حقیقتاً کام کرتی ہے کیونکہ ہو میو پیتھی کی لطافتیں حد تصور سے بہت آگے ہیں اور حقیقت میں یہ مادے سے تعلق رکھنے والا ایک غیر مادی طریقہ علاج ہے۔ریڈیم برومائیڈ کو عام طور پر چہرے کے کیل مہاسے اور پھنسیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اگر رحم میں زندہ جنین کی بجائے ایک بے جان سالوتھڑا بنا شروع ہو جائے تو بعض اطباء اس کو نکالنے کے لئے بھی اسے مفید بیان کرتے ہیں۔کینسر کی روک تھام اور علاج میں بھی یہ مفید ہے۔وہ پھوڑے پھنسیاں جو لمبے عرصہ تک چلیں اور مزمن شکل اختیار کر جائیں ان کے علاج کے دوران ریڈیم برومائیڈ (ریڈیو برومیٹم ) کو نہ بھولیں۔ایٹمی تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی یہ دوا بہت کارگر ثابت ہوئی ہے۔تابکاری کے اثر سے بچانے کے لئے اسے CM پوٹینسی میں کارسینوسین CM کے ساتھ ادل بدل کر مندرجہ ذیل طریق میں استعمال کیا جانا چاہئے۔ایک ہفتہ ریڈیم برومائیڈ اور دوسرے ہفتہ کا رسینوسین CM دیں اور چند ماہ تک جاری رکھیں کیونکہ تابکاری کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ ہی ان کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوگی۔آتی ہے۔کھلی ہوا، مسلسل حرکت، گرم پانی سے نہانے اور لیٹنے سے بیماریوں کی شدت میں کمی