ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 645 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 645

اویم 645 150 او پیم OPIUM (Dried Latex of the Poppy) او پیم یعنی افیون کا پودا مشرقی ممالک خصوصاً تر کی ، ایران، افغانستان اور ہندو پاک میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔اس کے پھول مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں جن کی پتیاں بہت نرم و نازک ہوتی ہیں۔ہوا کے معمولی سے جھونکے اور ہلکی سی بارش سے بھی بکھر جاتی ہیں۔اس پودے کے سبز ڈوڈے سے رس نکالا جاتا ہے جس میں دو طرح کے تیز اب اور مختلف عناصر پائے جاتے ہیں۔مارفین اسی پودے کے چھلکے کے رس سے بنتی ہے۔مارفین ، جو او پیم کا ہی نچوڑ ہے اسے ایلو پیتھی میں نیند لانے کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ او پیم کو شدید دردوں کو فوری دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اوپیم کے بارے میں ڈاکٹر ہانیمن نے کہا ہے کہ باقی سب دواؤں کی نسبت اس کے اثرات کو جانچنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ اس کی علامات متضاد ہیں۔مقدار کی کمی بیشی سے متضاد اثرات ظاہر ہوتے ہیں مثلاً متلی اور قے میں تھوڑی مقدار فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ زیادہ مقدار سے متلی شروع ہو جاتی ہے۔اوپیم کا مریض بے حس ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس اس میں سخت زود حسی بھی پائی جاتی ہے۔ایلو پیتھک طریقہ علاج میں بھی اوپیم کو ابتدائی اور ثانوی اثرات میں تقسیم کیا گیا ہے۔اوپیم کی ابتدائی علامت کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ درد کے احساس کو مٹا دیتی ہے لیکن کچھ عرصہ بعد وہی مریض جس کے درد کے احساس کو مٹا دیا گیا تھا سخت زود حس ہو جاتا ہے اور بہت تکلیف محسوس کرتا ہے۔او پیم میں آرنیکا کی کچھ علامتیں بھی پائی جاتی ہیں۔مزاج میں خشکی اور خون گاڑھا ہو