ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 591 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 591

مرکزی 591 141 مرکزی کے مرکبات MERCURIUS مرکزی ( پارہ) بہت اہم اور گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے جو جسم کے ہر حصہ اور خلیہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔اگر مرکزی کا زہر ایک دفعہ جسم میں داخل ہو جائے تو اس کے بداثرات سے نجات حاصل کرنا اگر ناممکن نہیں تو امر محال ضرور ہے۔یہ بھی آرسنک کی طرح بہت گہرے اور دائمی اثرات کا حامل ہے لیکن آرسنک کا زہر اپنے بداثرات کو آئندہ نسل میں منتقل نہیں کرتا بلکہ تمام تر اثرات اسی ایک وجود میں سمیٹے رکھتا ہے جسے آرسنک دیا گیا ہو۔وہ جب تک زندہ رہے گا آرسنک کے اثرات کے ساتھ زندہ رہے گا۔جب مرجائے گا تو ان کے سمیت مٹی میں دفن ہو جائے گا اور اس کا ایک ذرہ بھی بداثر کے طور پر اگلی نسل میں منتقل نہیں ہو گا۔مگر مرکزی ایسی خطرناک چیز ہے کہ اس کے بداثرات نسل در نسل جاری رہتے ہیں۔آتشک کی بیماری کا بھی بعینہ یہی مزاج ہے اسی لئے مرکزی آتشک کی چوٹی کی دوا سمجھی جاتی ہے۔آتشک کے لئے ایک اور دوا سیفیلینم (Syphilinum) بھی بہت مفید ہے جو سفلس ( آتشک) کے مادہ سے ہی تیار کی جانے والی دوا ہے۔اگر یہ بہت اونچی طاقت میں دی جائے تو فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اگر براہ راست فائدہ نہ بھی پہنچائے تو دوسری دواؤں کو مؤثر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور مرکزی جیسی دواؤں کے ذریعہ علاج کو آسان بنادیتی ہے۔مرکری کی اس بنیادی صفت کو ذہن نشین کرلیں کہ یہ وہ زہر ہے جو عمر بھر ساتھ دیتا ہے اور اگلی نسل میں بھی چلتا ہے۔اس سے زیادہ وفادار مگر خوفناک زہر کم دیکھا گیا ہے۔تمام زہروں میں منفی اثرات کی گہرائی کے لحاظ سے یہ سب سے خطرناک ہے۔اس کا اثر ہڈیوں اور اعصابی خلیوں پر بھی پڑتا ہے۔خون،جلد، دل،