ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 586 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 586

میڈورا میکنم یہ احساس پیدا ہوتا ہے۔586 میڈورائینم میں اندھیرے سے ڈرنے اور گرنے کا خوف نمایاں ہوتا ہے۔سر کی جلد میں تناؤ ہوتا ہے جیسے پٹی بندھی ہوئی ہو۔میڈورائینم جلدی امراض اور سر میں سخت سکری کی تکلیف میں بھی کامیاب علاج ہے۔سکری کو انگریزی میں ڈینڈرف (Dandruff) کہتے ہیں۔میڈورائینم کی بالوں کی علامات نیٹرم میور سے ملتی ہیں اور دونوں کا تعلق سوزا کی بیماریوں سے ہے۔نیٹرم میور میں بال خشک اور بھر بھرے سے ہو جاتے ہیں اور بہت شدت سے سکری پائی جاتی ہے۔بعض اوقات صرف میڈ ورائٹینیم دینے سے ہی ان بیماریوں کا شافی علاج ہو جاتا ہے۔بعض لوگوں میں معمولی سے دینی تناؤ سے بھی آنکھوں کے سامنے چیزیں تھر کنے لگتی ہیں اور نظر دھندلا سی جاتی ہے اور ایک جگہ نہیں ٹھہرتی۔کالے یا بھورے دھبے بھی نظر آنے لگتے ہیں اور بعض دفعہ دو دو چیزیں دکھائی دیتی ہیں۔اگر یہ علامتیں مزمن ہو جائیں تو میڈ ورائینم بہت اچھی دوا ہے۔اگر وہمی اور خیالی چیز میں نظر آنے لگیں، آنکھوں میں تناؤ ہو، اعصاب کھنچے ہوئے محسوس ہوں اور آنکھوں کی پلکیں جھڑ جائیں تو بھی میڈ ورائینم سے علاج ہوسکتا ہے۔ایپس کی طرح میڈ ورائٹنم میں بھی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوتی ہے۔ایپس میں یہ حصہ سوج کر نیچے لٹک جاتا ہے۔آنکھوں کے نیچے تھیلیاں سی بن جانا ایپس کا خاص نشان ہے جبکہ میڈ ورائینم میں عام سوجن پائی جاتی ہے۔میڈ ورا ئینم مزمن نزلہ کے لئے بھی مفید ہے لیکن یہ بہت اونچی طاقت میں دی جائے تو کام کرتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سوزا کی اثر اندر بہت گہرائی تک موجود ہے اور عام دوائیوں کی پہنچ سے باہر ہے۔اگر مزمن نزلہ اس وجہ سے ہو تو میڈ ورا ئینم CM میں یا کم از کم دس ہزار طاقت میں دی جائے۔ایسے پرانے بہنے والے نزلہ میں یہ اعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔اگر اعصابی تناؤ کی وجہ سے غیر معمولی بھوک لگے اور گھبراہٹ کی وجہ سے کچھ کھانے کو دل چاہے لیکن کھانا کھا کر مریض کو تسکین نہ ہو ، کچھ نہ کچھ اور کھانے کو دل چا ہے۔اسی طرح ایسی پیاس محسوس ہو جو پانی پینے کے باوجود نہ بجھے تو ایسی کیفیت