ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 583 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 583

میڈورا میکنم 583 140 میڈورائینم MEDORRHINUM (The Gonorrhoeal Virus) میڈ ورا ئینم سوزاک کے زہر سے تیار کی جاتی ہے۔یہ دبی ہوئی موروثی سوزا کی بیماریوں میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔موروثی سوزاک میں جو مقام میڈ ورا ئینم کا ہے وہی موروثی سلفس میں سیفیلینم (Syphilinum) کا بیان کیا جاتا ہے۔اگر یہ دوائیاں استعمال نہ کی جائیں تو یہ بیماریاں زندگی کا مستقل حصہ بن جاتی ہیں اور پیچھا نہیں چھوڑتیں ، بار بار حملہ کرتی ہیں۔بعض بہت قابل ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سلفس (آ تشک ) اور سوزاک انسانی معاشرہ میں قدیم سے پائے جاتے ہیں اس لئے ان کے زہر موروثی بن چکے ہیں۔ضروری نہیں ہے کہ کسی انسان کو خود یہ بیماریاں لاحق ہوئی ہوں، موروثی طور پر ان میں یہ علامتیں پائی جاسکتی ہیں۔پہلے سفلس کا علاج بہت مشکل سمجھا جاتا تھا اور عموماً مرکری دے دی جاتی تھی مگر اب اگر مسلسل ایک مہینہ پینسلین (Penicillin) دی جائے تو کہا جاتا ہے کہ یہ بیماری جڑوں سے اکھڑ جاتی ہے۔ہومیو پیتھک نظریہ یہ ہے کہ سفلس جڑوں سے کبھی نہیں اکھڑتی ، بلکہ مختلف بھیس بدل لیتی ہے اور جب اسے سازگار حالات میسر آئیں تو پھر اصلی صورت میں ظاہر ہو جاتی ہے۔جدید ترین ایلو پیتھک ریسرچ سے بھی یہ ہومیو پیتھک نظر یہ درست ثابت ہوا ہے۔ایڈز پر امریکہ میں ہونے والی ریسرچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایڈز کے بہت سے مریضوں کو اچانک سفلس بھی ہو گیا حالانکہ پہلے سفلس کا کوئی نشان موجود نہیں تھا۔جب ان کے خاندانی حالات معلوم کئے گئے تو بعضوں کے متعلق یقینی طور پر علم ہوا کہ ان کے باپ دادا میں سے کسی کو سفلس کی بیماری ہوئی تھی