ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 575
ملیر یا آفیشی نیلس 575 138 ملیر یا آفیشی نیلس MALARIA OFFICINALIS یہ دوا ملیریا بخار اور اس کے بداثرات میں مفید ہے۔سر درد، متلی ، جسم میں دردیں۔معدے میں بے چینی اس کی خاص علامات ہیں۔یہ صرف ملیریا میں ہی نہیں بلکہ اس سے ملتے جلتے بخاروں کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔مریض کا جسم گرم ہولیکن وہ سردی اور کپکپاہٹ محسوس کرے اور اعضاء شکنی کی علامت پائی جائے تو ملیر یا آفیشی نیلس استعمال کرنی چاہئے۔ملیر یا آفیشی نیلس جگر کے لئے بھی اچھی ہے۔جگر کے مقام پر درد اور اینٹھن محسوس ہو۔جگر، تلی اور گردے کام کرنا چھوڑ دیں۔جسم میں خون کی کمی واقع ہو۔سارا نظام صحت جواب دے جائے ، جلد اور چہرہ زرد ہو اور مریض بہت کمزوری اور سردی محسوس کرے تو اسے استعمال کرنا چاہئے۔ضدی قسم کے ملیریا بخار جو کسی دوا سے ٹھیک نہ ہوں ان میں بھی یہ مفید ہے۔اس کے استعمال سے چند دنوں میں ہی مریض کی صحت بہتر ہونے لگتی ہے یا مرض کی علامات واضح ہوکرسامنے آجاتی ہیں جن سے صحیح دوا کی تشخیص میں مددملتی ہے۔اس دوا کا اثر برائیونیا نکس وامیکا، آرسنک اور رسٹاکس سے زائل ہوتا ہے۔طاقت: 30