ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 571 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 571

میلنڈرمینم 571 137 میلنڈرینم MALANDRINUM میلینڈ رینم گھوڑوں کی ایک بیماری Horse Grease کے مادہ سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔حیوانات کی بیماریوں کے ایک ماہر نے یہ معلوم کیا کہ وہ علاقے جہاں گھوڑے اس بیماری میں مبتلا ہوں وہاں اگر گائیں وغیرہ گھاس پر بیٹھیں تو ان میں چیچک کی بیماری پھیلنے لگتی ہے۔یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ ہو میو پیتھی طریقہ علاج میں میلینڈ رینم چیچک کے توڑ میں بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔اسے چیچک سے بچاؤ کے لئے بطور Preventive بھی شہرت حاصل ہے۔نیز چیچک کے ٹیکے کے بداثرات کو زائل کرنے میں بھی یہ مفید ثابت ہوئی ہے۔بعض ڈاکٹروں نے تجربے کئے۔چار بچے لئے گئے۔ان میں سے تین کو میلینڈ رینم کی ایک ایک خوراک استعمال کروائی گئی۔چوتھے بچے کو یہ دوائی نہیں دی گئی پھر ان سب کو چیچک کے حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے۔جس بچے کو یہ دوا نہیں دی گئی اس میں چیچک کے ٹیکہ کا سخت رد عمل ظاہر ہوا جبکہ باقی بچوں کو کچھ نہیں ہوا۔ایک اور معالج نے یہ تجربہ کیا کہ ایک بچے کو ٹیکہ نہیں لگوایا گیا، صرف میلینڈ رینم دی گئی، اسے کچھ نہیں ہوا جبکہ دوسرے بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے باوجود چیچک ہو گئی۔ایک اور ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ جن دنوں چیچک کی وباء پھیلی ہوئی تھی اس نے میلینڈ رینم 30 طاقت میں بار بار استعمال کی اور ایسے علاقوں میں چیچک کے مریضوں کا علاج کرتا رہا جہاں یہ وبا عام تھی مگر اسے کچھ نہیں ہوا۔اور جن لوگوں نے یہ دوا استعمال کی وہ بھی اس وبا سے محفوظ رہے۔اگر میلنڈ رینم کو چیچک کے حملہ کے بعد استعمال کیا جائے تو مریض بہت جلد بغیر کسی گہرے نقصان کے صحت یاب ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر برنٹ (Dr۔Burnett) نے مشورہ دیا