ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 569 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 569

میگنیشیا 569 136 میگنیشیا کارب MAGNESIA CARBONICA (Carbonate of Magnesia) میگنیشیا کا رب کو ایلو پیتھک طریقہ علاج میں معدے کی تیزابیت کم کرنے اور اسہال کی تکلیف دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس دوا کے لمبے استعمال سے جو تکلیفیں یا بداثرات پیدا ہو جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ہو میو پیتھی پوٹینسی میں میگنیشیا کا رب اونچی طاقت میں استعمال کی جاسکتی ہے۔میگنیشیا کا رب میں بیماریاں اکیس دن کے بعد دوبارہ واپس آتی ہیں۔علامتیں ٹھیک بھی ہو رہی ہوں تو وہ اکیس دن کے بعد دوبارہ کچھ نہ کچھ جوش دکھانے لگتی ہیں۔مریض کو کھلی ہوا کی خواہش ہوتی ہے خواہ ٹھنڈی ہی ہو حالانکہ سردی اس کے لئے مضر ہوتی ہے۔مریض اپنے آپ کو ہر وقت ڈھانپے رکھتا ہے۔گرم مشروب سے پسینہ آتا ہے۔دانت کے اعصابی ریشوں میں شدید درد ہوتا ہے۔حمل کا دانت درد جو وضع حمل تک جاری رہتا ہے اس میں یہ بہت مفید دوا ہے۔اس درد کا حیض سے بھی تعلق ہوتا ہے۔حیض کے دوران دانت میں درد ہوتا ہے اور حیض ختم ہونے سے دانت کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔میگنیشیا کے تمام اعصابی دردوں کو ہلکا ہلکا چلنے سے آرام آتا ہے۔ہلکی حرکت سے خصوصاً دانت کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔میگنیشیا کا رب کی اعصابی تکلیفوں کا دورہ عموماً رات کو ہوتا ہے۔لیکیس میں حرکت سے آرام نہیں آتا جبکہ میگنیشیا کا رب میں حرکت آرام دیتی ہے۔میگنیشیا کا رب میں نیٹرم میور کی طرح ناخن اور بال خراب ہو جاتے ہیں اور دانت اور اس کے اردگرد کا حصہ بہت حساس ہو جاتا ہے۔یہ علامت اینٹی مونیم کروڈ