ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 539 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 539

539 131 LACHESIS (سیاہ پھن دار سانپ ”سروکوکو کا زہر ) سروکوکو بہت ہی خطرناک سانپ ہے جو بہت بڑا اور لمبا ہوتا ہے۔اس کی سرخی مائل جلد پر سیاہی مائل مٹیالے داغ ہوتے ہیں۔اس سانپ کے زہر سے تیار کی جانے والی دوا کہلاتی ہے۔اس سانپ کے زہر کی آزمائش (Proving) بہت وسیع پیمانہ پر کی گئی ہے۔مختلف اقسام کے سانپوں کے زہروں میں بہت باریک فرق ہوتے ہیں۔تاہم سانیوں کے زہروں کو عموماً دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک وہ زہر ہیں جوخون پر حملہ آور ہوتے ہیں۔دوسرے وہ زہر جو اعصاب پر حملہ کرتے ہیں۔اعصاب پر حملہ آور ہونے والے زہر خون پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں مگر وہ اعصابی نظام کو خصوصاً متاثر کرتے ہیں اور اعصابی ریشوں کو مفلوج کر دیتے ہیں اور دل پر بھی براہ راست حملہ کرتے ہیں۔اسی طرح خون پر اثر کرنے والے زہروں کا دل پر بھی اثر ہوتا ہے لیکن براہ راست نہیں۔وہ عموماً خون کو منجمد کر کے دل پر حملہ کا سبب بنتے ہیں۔سانپ کا زہر فی ذاتہ کوئی ایسا نہیں ہے جسے کھانے سے عام زہر کا اثر ظاہر ہو۔سب جانوروں کے زہر بہت گاڑھی پروٹین کی شکل میں ہوتے ہیں جو منہ کے راستے جسم میں داخل ہو جائیں تو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے۔اسی لئے سانپ کے کاٹے کا علاج یہ بتایا جاتا ہے کہ فوری طور پر زخم پر منہ رکھ کر زہر کو چوس لیا جائے۔اس کے چوسنے والے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بشر طیکہ منہ میں کوئی زخم نہ ہو اور زہر براہ راست خون پر اثر انداز نہ ہو سکے۔انسانی جسم پروٹین کے براہ راست جسم میں داخل ہونے کے خلاف