ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 529 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 529

لیک کینا ئینم 529 بعض دفعہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ رحم کی جھلیوں کے ٹکڑے کٹ کٹ کر آ رہے ہیں۔یہ علامت کرئیو زوٹ میں بھی پائی جاتی ہے۔حیض کا خون وقت سے پہلے اور مقدار میں زیادہ ہوتا ہے۔عورتوں کی چھاتیاں حیض آنے سے پہلے یا دودھ پلانے کے زمانے میں پک جاتی ہیں اور ان میں سوزش ہو جاتی ہے۔اگر کسی وجہ سے عورت بچے کو دودھ نہ پلا سکے اور دودھ خشک کرنا مطلوب ہو تو پلسٹیلا اور لیک کینا ئینم بہت مفید دوائیں ہیں کیونکہ ان دونوں دواؤں کا مزاج اس پہلو سے باہم ملتا جلتا ہے۔طاقت: 30 یا اس سے اونچی