ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 478
اپی کاک 478 بھی ہوتا ہے۔دمہ کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔جو نزلہ ناک سے شروع ہوکر گلے اور چھاتی میں اترے اور یوں محسوس ہو کہ دمہ ہو جائے گا تو اپی کاک دینے سے دمہ کا حملہ مل سکتا ہے۔ٹکسالی کے نسخے عموماً نا واقف لوگوں کے لئے ہوتے ہیں لیکن ہر دفعہ علامات کے مطابق نسخہ سوچنا بھی مشکل کام ہوتا ہے۔دمہ کا ہر حملہ گزر جانے کے بعد بیماری کا مزاج سمجھ کر مستقل علاج کریں۔دمہ کے مریض کو کھانے پینے میں بہت احتیاط کرنی چاہئے۔نزلہ اور گلا خراب ہونے سے بچنے کی ہرممکن کوشش کرنی چاہئے۔گردوں میں الیکشن میں بھی شدید سردی لگتی ہے۔اس لئے ابتدائی سردی کے وقت مریض کو ڈھانپ دیں اور گھونٹ گھونٹ گرم پانی پلائیں۔بسا اوقات گردے کی انفیکشن سے پیدا ہونے والی علامات بالکل ملیریا کے آغاز کی علامتوں سے ملتی ہیں اس لئے علاج میں جلدی نہ کریں بلکہ وقتی سہارے کی دوائیں دیں اور جب خوب کھل کر ان دونوں میں امتیاز ظاہر ہو جائے تو پھر اصل بیماری کا علاج شروع کیا جائے۔اپنی کاک کالی کھانسی میں بھی مفید ہے کیونکہ اس میں صبح کی علامت پائی جاتی ہے۔اگر تشیع کے ساتھ سارا جسم اکڑ جائے، چہرہ سرخ ہو اور متلی بھی ہو تو ایسی صورت میں اپنی کاک غیر معمولی فائدہ پہنچاتی ہے۔عموماً ایسی کیفیت میں بیلا ڈونا کا خیال آتا ہے لیکن پہلے اپی کاک دیں۔انی کاک کا ٹیلس (Tetanus) کے تشیع سے بھی تعلق ہے۔اپی کاک کی تکلیفیں گرم مرطوب موسم میں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں کیو پرم۔آرنیکا دافع اثر دوائیں چائنا ٹو بیکم۔آرسنک طاقت: 30 سے 200 تک