ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 475
اپی کاک 475 120 اپی کاک IPECACUANHA (Ipecac-Root) اپی کاک ایک پودے کی جڑوں کو سکھا کر تیار کی جانے والی دوا ہے۔ایلو پیتھی میں اسے قے لانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہومیو پیتھی میں اپی کاک متلی اور قے دور کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔مریض قے آنے کے بعد بھی متلی محسوس کرتا ہے۔اپنی کاک ملیریا کی بہت اہم دوا ہے۔ملیریا کا بھی متلی سے گہرا تعلق ہے اور اس کا معدے پر بھی حملہ ہوتا ہے۔اس پہلو سے اپی کاک کا ملیریا سے طبعی تعلق ہے۔اپی کاک کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ کمر میں سخت سردی محسوس ہوتی ہے اور سردی کی لہریں اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر جاتی ہیں۔سردی کے علاوہ درد کی لہریں بھی یونہی اوپر سے نیچے یا نیچے سے اوپر کمر میں چلتی ہیں۔اگر بچے کو ملیریا ہور ہا ہواور وہ یہ ساری باتیں بتا نہ سکے اور اپی کاک کی ضرورت ہو تو اس کی دو تین علامتیں نمایاں طور پر اپی کاک کی طرف اشارہ کریں گی۔شدید سردی سے بدن کانپے گا اور دانت بجیں گے۔اگر ایسے بچے میں اپی کاک کی دوسری علامتیں بھی ملیں تو ایسے ملیریا کے علاج کے لئے اسے اپنی کاک دینے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے۔معدے میں بھی کاٹنے والے در داٹھتے ہیں اور ان کی حرکت بائیں طرف سے دائیں طرف ہوتی ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے چاقو مار دیا ہو اور مریض حرکت نہیں کر سکتا بلکہ ساکت و جامد ہو جاتا ہے اور پھر ذرا سی دیر میں ہی درد ختم ہو جاتا ہے۔وہ درد جو مستقل بیٹھ رہنے والے نہ ہوں بلکہ بجلی کے کوندوں کی طرح آئیں اور ایک دم مریض کو نڈھال کر کے چلے جائیں وہ اپی کاک سے تعلق رکھتے ہیں۔