ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 437 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 437

سلف 437 109 هیپر سلفیورس کلکیریم HEPAR SULPHURIS CALCAREUM (Calcium Sulphide) ہیپر سلف کیلشیم سلفائیڈ کو کہتے ہیں۔ڈاکٹر ہانیمن نے اسے ایک سمندری جانور آؤیسٹر (Oyster) کے خول سے تیار کیا تھا اور اس پر مختلف قسم کے تجربے کئے تھے۔یہ دوا کلکیریا کارب اور سلفر کی مرکب ہے اور اس میں ان دونوں کی بعض خصوصیات پائی جاتی ہیں لیکن اپنی اکثر علامتوں میں یہ دونوں سے مختلف ہے۔پہلے زمانہ میں کیلشیم سلفائیڈ کو خارش، وجع المفاصل ، گنٹھیا اور دق کی سوزش وغیرہ میں بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اس کے علاوہ یہ دمہ اور پھیپھڑوں کی سل میں بھی مفید سمجھی جاتی تھی۔ہیپر سلف بکثرت روز مرہ کام آنے والی دوا ہے۔سلیشیا کے ساتھ اس کا بہت گہرا تعلق ہے۔جہاں سلیشیا اثر دکھانا چھوڑ دے وہاں بھی ہسپر سلف مفید ثابت ہوسکتی ہے۔روزمرہ کی عام چھوت کی بیماریوں میں بھی ہسپر سلف بہت اچھا کام کرتی ہے۔اگر کسی وجہ سے سلیشیا استعمال نہ کروائی جا سکے تو ہسپر سلف بغیر کسی خوف وخطر کے دی جا سکتی ہے۔رسلف مرکزی اور سلیشیا کے درمیان اس لئے دی جاتی ہے کہ مرکزی کے بعد براہ راست سلیشیا دینا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے کئی قسم کے نقصانات پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے۔مرکزی کے بعد سلیشیا دینے سے پہلے ہسپر سلف دینی ضروری ہے۔اسی طرح اگر سلیشیا کے بعد مرکزی دینا ہو تو بھی ہسپر سلف درمیان میں دے کر سلیشیا اور مرکری کے تصادم کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ہیپر سلف روزمرہ کے گلے کی خرابیوں میں بہت مفید ہے۔گلے میں بلغم چپک جائے اور اسے باہر نکالنا بہت مشکل ہو اور کھانسی کے باوجود بلغم کو اکھیڑ نا دشوار ہو تو ہپر سلف