ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 425
ہیڈی اوما 425 105 ہیڈی او ما HEDEOMA یہ دوا عورتوں اور مردوں دونوں کی تکلیفوں میں نمایاں اثر رکھتی ہے۔اس دوا کے مریضوں کی بیماریاں اعصابی پریشانی سے بڑھ جاتی ہیں۔سر میں صبح کے وقت بھاری پن یا ایسا درد جیسے کسی نے زخم لگا دیا ہو۔کمزوری زیادہ جسے لیٹے رہنے سے آرام آتا ہے۔معدہ میں سوزش اور زودحسی، ہر چیز کھانے یا پینے سے معدہ میں درد، زبان پر سفیدی متلی اور ہواؤں سے پیٹ پھولا ہوا اور دکھتا ہوا۔پیشاب کی علامتوں میں یہ ایک غیر معمولی اثر دکھانے والی دوا ہے۔جب پیشاب اچا نک دباؤ ڈالے تو ایک دومنٹ سے زیادہ اس کا روکنا محال ہو جاتا ہے۔پیشاب کی نالی اور مثانے کی گردن میں جلن اور بے چینی ، بائیں گردے کے مقام پر درد کا عمومی احساس اور گردے کے مقام سے مثانہ میں در داتر تا ہوا محسوس ہوتا ہے۔اس دوا کا پیشاب کے عوارض سے ایسا گہرا تعلق ہے کہ باقی علامتیں موجود نہ بھی ہوں تو پیشاب کی تکالیف دور کرنے میں یہ نمایاں اثر رکھتی ہے۔وہ عورتیں جن کے رحم میں دردیں نیچے کی طرف اترتی ہوئی محسوس ہوں اور بیضہ دانی (Ovary) میں در داور گھٹن ہو اور وہاں سے تشیخی در دنیچے کی طرف اترتے محسوس ہوں تو یہ دوا ان عورتوں کی بہترین مددگار ثابت ہوتی ہے۔لیکوریا جلن والا اور خارش پیدا کرنے والا ہوتا ہے۔عورتوں کے رحم کے کینسر میں بھی اس دوا کو اور پولیکس اری ٹینس (Pulex Irritans) کو میں نے بہت مفید پایا ہے۔رحم کی اندرونی جھلیوں کو صحت بخشنے میں یہ دونوں دوائیں بہت اچھا کام کرتی ہیں حالانکہ کتابوں میں ان کی اس نہایت اہم خوبی