ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 395
395 99 GELSEMIUM (زرد چنبیلی) جلسیمیم زرد چنبیلی سے بنائی جاتی ہے۔ہومیو پیتھی میں اس کا استعمال بہت کثرت سے ہوا ہے۔یہ کسی حد تک ایکونائٹ اور بیلا ڈونا سے مشابہ ہے لیکن ان کی نسبت اس میں بیماری بڑھنے کی رفتار قدرے کم ہوتی ہے۔سر کی طرف دوران خون اور درد، منہ کا خشک ہو جانا ایسی علامتیں ہیں جوا یکونائٹ، بیلاڈونا اور جلسیم میں مشترک ہیں لیکن ایکونائٹ میں تپش اور تمتماہٹ پائی جاتی ہے جبکہ جسیم میں پیش نہیں ہوتی۔یہ مزاج کے لحاظ سے ٹھنڈی دوا ہے۔اس میں منہ کی خشکی کے باوجود پیاس نہیں ہوتی۔سردی لگتے ہی فوراً بیماری کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے بلکہ دو تین دن کے بعد علامات ظاہر ہوتی ہیں۔اگر بچے کوسردی لگنے سے کچھ عرصہ کے بعد بخار ہو تو جلسیمیم دینی چاہئے لیکن اگر سردی لگتے ہی برا حال ہو جائے تو ا یکونائٹ اور بیلا ڈونا ملا کر دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ کے مطابق اس کے مریض کو سردی لگ جانے کے کئی دن بعد نزلہ ہوتا ہے۔چونکہ جلسیمیم ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے اس لئے یہ خیال آتا ہے کہ سردیوں کے موسم میں اس کا اثر نمایاں ہوگا۔اسی طرح ایکونائٹ میں چونکہ جوش اور گرمی پائی جاتی ہے اس لئے اس کو گرمیوں میں کام آنا چاہئے لیکن حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے۔ایکونائٹ سردی کے موسم کی دوا ہے اور جلسیمیم اکثر گرمیوں میں کام آتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں سردی لگ جائے تو اس میں جلسیمیم زیادہ مفید ہے لہذا یہ گرم اور خشک موسم کی دوا ہے۔لیکن گرمیوں کے خشک موسم میں خونی پیچش ہو جائے تو ایکونائٹ چوٹی