ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 349
ڈیجی ٹیلس 349 87 ڈیجی ٹیلس DIGITALIS ڈیجی ٹیلس دل کے امراض میں بکثرت استعمال ہونے والی مشہور دوا ہے۔ایلو پیتھی طریق علاج میں یہ دل کی تیز ، بے قابو دھڑکنوں کو قابو میں لانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔یہ نبض اور دل کے غیر معمولی جوش اور دھڑکن کی تیزی کو ایک ضابطہ اعتدال میں لے آتی ہے لیکن یہ بہت لمبے عرصہ تک بڑھتی ہوئی مقدار میں استعمال کرنی پڑتی ہے اور اس کا بظاہر خوشکن اثر پھر بھی عارضی ثابت ہوتا ہے کیونکہ دن بدن اسے پہلے سے زیادہ مقدار میں دینا پڑتا ہے۔بالآخر یہ مقدار اتنی بڑھ جاتی ہے کہ براہ راست زہر کا سا کام کرتی ہے۔اس موقع پر تمام ایلو پیتھے اطباء مجبور ہو جاتے ہیں کہ اسے بند کر دیں اور جو نہی یہ بند کی جاتی ہے تو دل کی دھڑکن انتہائی تیز رفتار ہوکر بعض اوقات محض ایک تھر تھراہٹ میں بدل جاتی ہے جس کے بعد دل اچانک کام کرنا بند کر دیتا ہے۔دراصل دل کی حرکت کو کم کرنے کا جو اثر اس کے استعمال سے عارضی طور پر دکھائی دیتا ہے۔وہ ایک جبری اثر ہوتا ہے جو دل کے عضلات کی بیماری تو دور نہیں کر سکتا مگر ان کو ایک محد و حرکت کے دائرے میں جکڑ دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بالآخر یہ عضلات کلیتا جواب دے جاتے ہیں۔اس کے اثر سے مرض کے آخری ایام میں مریض کے پھیپھڑوں میں پانی بھرنا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ دل کے والوز (Valves) خون آگے رگوں میں بھیجنے کی طاقت نہیں رکھتے اور خون پھیپھڑوں میں جمع ہو کر پھیپھڑوں کو خون اور پانی سے بھر دیتا ہے یہاں تک کہ سانس لینے کی جگہ بھی باقی نہیں رہتی۔اس کا ہومیو پیتھی طریق استعمال مذکورہ نقصانات سے خالی ہوتا ہے۔ہومیو پیتھک طریق استعمال میں یہ ایک بہت مفید اور طاقت بخش دوا ثابت ہوتی ہے۔