ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 341
کیوپرم 341 85 کیو پرم میٹیلیکم CUPRUM METALLICUM تانبا سرخی مائل بھورے رنگ کی دھات ہے جس سے مختلف قسم کے اوزار، ہتھیار اور بجلی کی تاریں وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔یہ بہت نرم دھات ہے اس لئے اسے دوسری مختلف دھاتوں سے ملا کر بہت سی ملی جلی دھاتیں تیار کی جاتی ہیں جو اپنی صفات کے لحاظ سے تانبے سے مختلف اور صنعت میں نہایت کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔جو لوگ تانبے کا کام کرتے ہیں ان میں اس کے زہریلے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں۔شدید پیٹ درد، ہیضہ، کھانسی اور شیخ اس کی نمایاں علامات ہیں۔تانبے کے سفوف سے جو ہومیو پیتھی دوا تیار کی جاتی ہے اسے کیو پرم کہتے ہیں۔کیو پرم میں تشنجاتی کیفیات بہت نمایاں ہوتی ہیں اور کیو پرم کا تصور ان کیفیات کے بغیر ممکن ہی نہیں۔یہ شیخ اتنا تشدید اور نا قابل برداشت ہوتا ہے کہ مریض مرنے کی تمنا کرتا ہے۔کیو پرم کی ہر بیماری میں شدید تصبح اور پالن پائے جاتے ہیں جو جسم کے تمام عضلات پر حاوی ہو جاتے ہیں۔مرگی اور ہیضہ میں اگر شیخ اور نیلا ہٹ نمایاں ہوں تو اکثر کیو پرم دوا ثابت ہوگی۔جب تشنج کا دورہ ہو تو ہاتھوں کی مٹھیاں نہایت شدت کے ساتھ بینچ جاتی ہیں۔اسی طرح پاؤں کے نے بھی تشیع کی وجہ سے مڑنے لگتے ہیں۔یہ اینٹھن ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں سے آگے بڑھ کر ٹانگوں اور بازوؤں میں پہنچتی ہے اور تمام جسم اکڑ جاتا ہے۔بعض دفعہ دماغ کے خون کی شریانوں میں تشنجی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں جن کے نتیجہ میں مریض بے سروپا باتیں کرتا ہے، حافظہ بالکل جواب دے جاتا ہے، ہذیان کے علاوہ بے ہوشی بھی ہوتی ہے ، عضلات میں جھٹکے لگتے ہیں اور شیخ ہوتا ہے، پٹھے پھڑکتے ہیں،