ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 337
کروٹن 337 84 کروٹنی CROTON TIGLIUM (Croton Oil Seed) کروٹن یعنی جمال گوٹا بہت مشہور دست آور دوا ہے۔اس کے مریض کو یکا یک دست شروع ہو جاتے ہیں۔پیٹ میں درد اور مسلسل حاجت ہوتی ہے جس کے بعد شدید کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔کروٹن کی جلدی علامات رسٹاکس سے ملتی جلتی ہیں۔رطوبت سے بھرے ہوئے چھالے نکلتے ہیں، خارش کے ساتھ جلن ہوتی ہے۔کروٹن اور رسٹاکس میں ایک فرق یہ ہے کہ رسٹاکس میں جب ایک جگہ سے ایگزیما ختم ہو جائے تو وہاں صحت مند جلد نکل آتی ہے۔اگلی دفعہ ایگزیما ہونے والے دوبارہ وہاں چھالے نہیں بنتے۔بعد ازاں کسی وقت ایگزیما کا نیا حملہ ہو تو سابقہ ماؤف جگہ پر بھی ہو سکتا ہے لیکن کروٹن میں اسی جگہ جہاں جلد صحت یاب ہو چکی ہو دوبارہ چھالے نکل آتے ہیں اور بہت ضدی اور چمٹ جانے والا ایگزیما بن جاتا ہے۔رسٹاکس اور کروٹن میں انتڑیوں پر اثر مشترک ہے۔پرانی پیچش اور اسہال میں کروٹن بہت مفید ہے۔اس کے اسہال کی ایک خاص پہچان جو اسے رسٹاکس اور اسہال کی دوسری ادویہ سے ممتاز کرتی ہے یہ ہے کہ کروٹن کے اسہال اچانک بہت زور سے شروع ہوتے ہیں۔مثلاً بچوں کو دودھ پیتے ہی زور کے اسہال آنے لگیں تو غالبا کرون ہی دوا ہوگی۔کرون کی منتقلی اپنی کاک سے مشابہ ہوتی ہے۔اپی کاک میں صرف متلی ہوتی ہے، قے نہیں آتی۔کروٹن میں بھی متلی ہوتی ہے لیکن تے نہیں آتی بلکہ اس کی بجائے اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔کروٹن میں پیٹ میں ہوا بھی ہوتی ہے اور انتڑیوں سے گڑ گڑاہٹ کی آواز بھی آتی