ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 303 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 303

303 75 سسٹس کینا ڈینس CISTUS CANADENSIS (Rock Rose) سسٹس برفانی علاقوں میں اگنے والے پھولوں کے ایک پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔یہ دوا بہت سردمزاج ہے۔اس کی ہر بیماری میں ٹھنڈک کا احساس پایا جاتا ہے۔سسٹس بہت گہرا اثر کرنے والی اینٹی سورک (Antipsoric) دوا ہے یعنی وہ دوا جس کا تعلق اصلاً جلدی بیماریوں سے ہے۔ایسی بیماریاں خواہ غدودوں (Glands) پر حملہ کریں یا لعالی جھلیوں پر بنیادی طور پر وہ سورک ہی کہلاتی ہیں۔سسٹس بھی ان دواؤں میں شامل ہے جو سورا (Psora) کو جڑ سے اکھیڑنے میں مدد دیتی ہیں۔اس لحاظ سے یہ بہت اہم اور انتہائی خطرناک بیماریوں میں کارآمد ہے۔لیوپس اور کینسر بھی اس کے دائرہ کار سے باہر نہیں رہتے۔یہ کلکیر یاکے مقابلہ میں قدرے نرم مزاج رکھتی ہے لیکن بعض بیماریوں میں کلکیریا سے بہتر کام کرتی ہے اور غدودوں پر زیادہ اچھا اثر ڈالتی ہے۔انتڑیوں کی بیماریوں میں بہت مفید ہے۔اگر کسی کو اسہال لگ جائیں اور کسی دوا سے آرام نہ آئے ، غدودوں میں بھی سوزش ہو تو سسٹس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔اسی طرح پرانے نزلے کے مریض جو سسٹس کی بعض دوسری علامات بھی رکھتے ہوں وہ کسی اور دوا سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ایسے مریض عمو ماڈھیلے ڈھالے جسم والے اور زرد رو ہوتے ہیں ، بہت جلد سانس چڑھتا ہے اور اونچائی پر چڑھنے سے سانس پھولتا ہے۔سٹس کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ روز ہ ر کھنے سے پہلے پیدا ہونے والے سردرد میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔لائیکو پوڈیم، برائیونیا، نکس وامیکا اور جنسیم بھی لمبے فاقہ