ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 267 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 267

سیانوس 267 66 سیانو تهس CEANOTHUS سیانو تنس ، نیو جرسی امریکہ میں اگنے والی ایک چائے کی طرح کی بوٹی کا نام ہے۔یہ بنیادی طور پر متلی (Spleen) کی دوا ہے۔ملیریا کی وجہ سے تلی متاثر ہوتی ہے۔ایسا مریض خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔اس کی تکلیفیں عموماً بائیں طرف نمایاں ہوتی ہیں۔اس طرف بوجھ اور ابھار محسوس ہوتا ہے۔صرف جگر بڑھنے کے نتیجہ میں پیٹ کے دائیں طرف سختی ملتی ہے مگر تلی بھی خراب ہو جائے تو دونوں طرف سختی محسوس ہوگی۔تلی کی خرابیوں کے لئے اس سے بہتر دوا میرے علم میں نہیں۔اگر تلی میں سختی پیدا ہو جائے تو خون کی شریانیں سخت ہو جاتی ہیں۔اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے ایسے مزمن بلڈ پریشر میں جس کا تعلق جگر اور تلی سے ہوسیا نوتھس کو استعمال کرنا چاہئے۔یہ خون کے دباؤ کو کم کرتی ہے۔بلڈ پریشر کا تعلق عموماً دل اور گردے سے ہوتا ہے لیکن جب بیماری کا مرکز جگر اور تلی ہو تو اس صورت میں سیا نوٹس دینی چاہئے۔بعض دفعہ وہ عورتیں جن کے جسم میں خون کی کمی ہو جائے انہیں حیض کا خون مسلسل آنے لگتا ہے جو خون ملے پانی کی طرح کچلہوا ہوتا ہے اور بند نہیں ہوتا۔ایسی صورت میں بھی سیا نوتھس بہت مفید دوا ہے۔جگر اور تلی کے مریض کو قبض یا اسہال میں سے کوئی ایک عارضہ ضرور لگا رہتا ہے۔سیا نوتھس کے مریض کو زیادہ تر اسہال لگتے ہیں۔پیشاب کی حاجت بار بار ہوتی ہے۔پیشاب جھاگ دار، سبزی مائل ہوتا ہے اور اس میں صفراء اور شوگر دونوں پائے جاتے ہیں۔اسی تعلق میں ایک دوا ٹینوسپورا کارڈی فولیا (Tinospora Cordifolia) ہے۔یہ آیورویدک طب میں تلی کی تکلیفوں کے لئے بطور خاص استعمال ہوتی ہے اور