ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 235 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 235

کپسیکم 235 پیاس ہوتی ہے۔بواسیر کے مسے پھلبھلے اور ان میں سرخی اور جلن نمایاں ہوتی ہے۔اگر آواز مستقل بیٹھ جائے تو یہ بھی کیپسیکم کی ایک علامت ہے۔اگر مزید علامتیں پیسیکم سے ملتی ہوں تو اس سے فائدہ ہوگا۔آواز بیٹھنے کی صورت میں فاسفورس، کاسٹیکم ، بھی سلفر، لائیکوپوڈیم، کوکا ،سورا ئینم اور بوریکس عموماً کام آتی ہیں۔حجرہ اور ہوا کی نالی میں خشک کھانسی کے ساتھ سرسراہٹ اور کھانسنے سے مثانہ میں دباؤ پیدا ہوتا ہے۔سانس کے ساتھ سینے میں درد، دل کے نچلے حصہ میں پسلیوں کے پاس درد، مریض کھلی ہوا پسند نہ کرے، گرمی سے اور کھانا کھانے سے کچھ آرام آئے ، مریض جسم کے مختلف اعضاء میں درد محسوس کرے، چہرے کے بعض عضلات میں درد کے ساتھ جھٹکے بھی لگتے ہوں ،کنپٹی کی ہڈیوں پر ابھار بن جائیں جن میں سوزش نمایاں ہو۔یہ سب علامتیں کیپسیکم میں پائی جاتی ہیں۔کیپسیکم ان بوڑھے آدمیوں کے لئے مفید دوا ہے جنہوں نے تمام عمر دماغی محنت کی ہو مگر آخری عمر میں حوادث زمانہ سے ان کا رہن سہن اچھا نہ رہا ہو۔دافع اثر دوائیں : سائنا، کیلیڈیم طاقت 30 سے 200 تک