ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 233
233 57 CAPSICUM (Cayenne Pepper) کیپسیکم کی سیکم سرخ مرچ سے تیار کردہ دوا ہے۔اگر کوئی دبلا پتلا سوکھا ہوا شخص آرام سے نہ بیٹھ سکے تو اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے مرچیں لگ رہی ہیں لیکن کیپسیکم کا مریض اس سے بالکل متضاد ہوتا ہے۔خوب موٹا تازہ ، عضلات ڈھیلے ہوکر لٹکے ہوئے اور چہرے پر خون کی رگوں کا جالا سا بنا ہوا۔چہرے کی رنگت اور تمازت کے لحاظ سے کیپسیکم کا مریض عادی شرابی کے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔شراب کا اثر چہرہ کے باریک ریشوں پر پڑتا ہے اور وہاں سرخ رنگ کے جالے سے بن جاتے ہیں۔مرچیں کھانے سے بھی خون کا دوران بار بار بیرونی سطح یعنی جلد کی طرف ہوتا ہے کیونکہ مرچ خون میں غیر معمولی تموج پیدا کر دیتی ہے۔غذا گرم ہو یا سرد، زبان کو اس کی تیزی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔گرم چیز زیادہ گرم اور ٹھنڈی چیز زیادہ ٹھنڈی معلوم ہوتی ہے۔جن لوگوں کو مرچیں کھانے کی عادت ہو جب وہ مرچیں چھوڑ دیں تو ان کی بھوک ختم ہو جاتی ہے کیونکہ غدود اور معدے کی جھلیوں کو مرچوں سے انگیخت کی عادت پڑ چکی ہوتی ہے۔جب مرچیں تحریک پیدا کریں تو غدودوہ تیز اب نکالتے ہیں جو بھوک لگاتا ہے۔اگر چہ مرچیں جلن اور گرمی پیدا کرتی ہیں لیکن کیپسیکم کا مریض خود ٹھنڈا ہوتا ہے اور گرم کمرے میں رہنا پسند کرتا ہے۔اس کی ایک حیرت انگیز علامت یہ ہے کہ مریض زیادہ دیر گھر سے باہر نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی زیادہ مرچیں کھانے کا عادی نہ بھی ہو اور اسے گھر سے باہر اداسی کا دور پڑتا ہوتو کیپسیکم کی ایک دوخوراکیں دینے سے اس میں گھر جانے کی تمنا کی حد تک کم ہو جاتی ہے۔