ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 221
کیمفر 221 کیمفر کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ درد کا احساس درد کی جگہ پر توجہ دینے سے کم ہو جاتا ہے۔مریض سردی اور چھونے سے زود حس ہوتا ہے جس سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اپریشن کے بعد اگر جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ گر جائے اور خون کے دباؤ میں کمی ہو تو کار بو ویج کے علاوہ کیمفر کی چند خوراکوں سے بھی فوری فائدہ ہوتا ہے۔کیمفر کے مریض کی آنکھیں بے ہوشی کی حالت میں ایک جگہ گڑی ہوئی اور پتلیاں پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔اسے تمام اشیاء بہت چمکدار اور بھر کیلی نظر آتی ہیں۔آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اور روشنی کے دھبے نظر آتے ہیں۔آنکھوں کی تکلیفیں سورج کی روشنی میں بڑھ جاتی ہیں۔چہرہ زرد اور کھنچا ہوا اور زندگی کے احساسات سے عاری معلوم ہوتا ہے۔ٹھنڈا پسینہ بھی آتا ہے جو کینسر کا خاصہ ہے۔عام طور پر سردی لگنے سے دست شروع ہو جاتے ہیں جو سیاہی مائل ہوتے ہیں اور بہت کمزوری پیدا کرتے ہیں۔زبان اور منہ میں ٹھنڈک کا احساس نمایاں مگر ساتھ ہی ایک نہ بجھنے والی پیاس۔مددگاردوا کینتھرس دافع اثر دوائیں : فاسفورس۔اوپیم طاقت : 30 تک