ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 199

کلکیر یا فلور 48 199 کلکیر یا فلوریکا CALCAREA FLUORICA (Fluoride of Lime) کیلشیم فلورائیڈ ایک معدنی عنصر ہے جو چمکدار پتھریلی شکل میں دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔صنعتی دنیا میں یہ ایک بہت مفید اور کارآمد شے ہے۔انسانی جسم میں دانتوں ، ہڈیوں کی سطح، جلد کے لچکدار ریشوں ، عضلات اور خون کی رگوں کی بیماریوں سے اس کا گہرا تعلق ہے۔اس کی کمی سے غدودوں میں پتھر کی طرح کی سختی پیدا ہو جاتی ہے اور دانت اور ہڈیاں بھر بھرے ہو جاتے ہیں۔ہومیو پیتھی پوٹینسی میں تیار کردہ دوا کلکیر یا فلور خلیوں اور عضلات میں پیدا ہونے والی سختی کو دور کرنے کے لئے بہترین دوا ہے اور بہت گہرا اثر رکھتی ہے۔اس کا جسم کے ہر عضو سے تعلق ہے خصوصاہڈیوں کی نشو ونما متاثر ہوتی ہے۔ہڈیوں کی سطح اور وریدوں میں گانٹھیں اور گومر سے بن جاتے ہیں۔رحم ڈھیلا ہو کر لٹک جاتا ہے۔ناخن بدنما ہو جاتے ہیں۔عورتوں کے سینے میں سخت گلٹیاں بنتی ہیں۔یہ اور دوسری ہر قسم کی گلٹیاں جن میں کینسر بنے کا رجحان ہوان میں کلکیر یا فلور استعمال کرنی چاہئے۔میرے مشاہدہ میں کئی ایسے مریض آئے ہیں جن کی کلائی کے غدود پھول کر سخت ہو گئے تھے۔شروع میں روٹا اور ملتی جلتی دوائیں استعمال کروایا کرتا تھا لیکن افاقہ نہیں ہوتا تھا۔کلکیر یا فلور دینے سے ایسے ہر مریض کو نمایاں فائدہ ہوا۔بعض دفعہ گھٹنوں کے پچھلی طرف کے غم میں گلٹیاں بن جاتی ہیں، ان میں بھی کلکیر یا فلور اچھا اثر دکھاتی ہے۔رحم کے غدودوں کے نسخہ میں دیگر دواؤں کے علاوہ کلکیر یا فلور بھی ضرور شامل کرنی چاہئے بسا اوقات یا کیلی ہی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔کلکیر بافلور آنکھ کے پردہ کے زخموں میں بھی بہت مفید ہے۔خصوصا اگر کنارے بہت