ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 177 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 177

177 43 کیکٹس گرینڈی فلورس CACTUS GRANDIFLORUS (Night-Blooming Cereus) کیکٹس یعنی تھوہر کا درخت صحراؤں میں اگتا ہے۔اگر چہ یہ بہت بد زیب سمجھا جاتا ہے لیکن صحراؤں میں اس کا بھی ایک عجیب حسن ہوتا ہے۔ہر طرف پھیلا ہوا آنکھوں کو بھلا دکھائی دیتا ہے۔تھوہر کا پھل بہت لذیذ ، خوشنما اور خوبصورت ہوتا ہے۔رس بھی مزیدار ہوتا ہے لیکن پینے کے بعد نا خوشگوار سی بو آتی ہے۔اس پھل کے زیادہ استعمال سے گردوں پر برا اثر پڑتا ہے۔پیشاب کی سخت تکلیف ہو جاتی ہے۔نہ صرف جلن بلکہ شیخ بھی شروع ہو جاتا ہے۔کینتھرس میں بھی پیشاب میں بہت جلن ہوتی ہے۔قطرہ قطرہ آگ کی طرح جلتا ہوا پیشاب آتا ہے۔کیکٹس میں اس جلن کے ساتھ شیخ بھی پایا جاتا ہے۔یہ کیکٹس کی خاص علامت ہے کہ جہاں ہے۔بھی تکلیف ہو وہاں سنج ضرور ہوگا۔کیکٹس کا اعصاب کے چلے دار ریشوں اور والوز (Valves) پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔اس کی بیماریوں کے حملے میں اچانک پن پایا جاتا ہے۔دل پر بھی حملہ اچانک ہوتا ہے جیسے کسی نے یک لخت شکنجے میں جکڑ دیا ہو۔دل کی بیماریوں میں خصوصاًوہ بیماریاں جن میں عضلات پھیل جائیں اور والوز خراب ہو جا ئیں کیکٹس بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔گلے میں بھی تشنج کی علامت ظاہر ہو تو سخت قسم کی جکڑن کا احساس ہوتا ہے۔ہر جگہ خون کا دباؤ زیادہ ہو جاتا ہے۔دل، گردوں، انتڑیوں اور چہرے کی طرف خون کا اجتماع کیکٹس کے علاوہ بیلاڈونا میں بھی پایا جاتا ہے۔دھڑکن اور شیخ کی علامات بھی مشترک ہیں لیکن کیکٹس میں بخار نہیں ہوتا۔بیلا ڈونا میں ماؤف حصہ گرم ہو جاتا ہے۔گرمی اس کی خاص علامت ہے۔کیکٹس میں ماؤف حصہ میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے لیکن گرمی کا احساس اور