ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 149 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 149

بر برس 149 36 بر برس ولگرس BERBERIS VULGARIS (Bar berry) بر برس پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا پودا ہے۔اس کے تازہ پتوں کو تپ محرقہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔بر برس کو عموم مد بھر میں استعمال کرتے ہیں اور اکثر ہو میو پیتھک معالجین اسے صرف گردے کی تکلیفوں میں ہی دیتے ہیں حالانکہ یہ پتے کی پتھری اور جگر کی گہری بیماریوں کے لئے بھی ایک مؤثر دوا ہے۔اگر جگر کی خرابی کی وجہ سے دل کی تکلیف ہو تو وہاں بھی بر برس مفید ہوگی لیکن یہ براہ راست دل کا ٹانک نہیں ہے۔اول طور پر جگر کی خرابی کی دوا ہے۔اگر جگر کی خرابی کی وجہ سے دل کی تکلیف ہو تو اسے بھی ٹھیک کر سکتی ہے۔جوڑوں کے درد میں بر برس اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس کے استعمال سے جسم کے تیزابی مادے بذریعہ پیشاب نکلنا شروع ہو جاتے ہیں اور جسم ہلکا ہو جاتا ہے۔جوڑوں کے درد میں کمی آ جاتی ہے۔بر برس کے مریض کے نتھنوں میں اس طرح بے چینی اور خارش سی ہوتی ہے جیسے اندر کوئی چیز رینگ رہی ہو۔اکثر بائیں نتھنے میں نزلہ بیٹھ جاتا ہے جو سخت ضدی ہوتا ہے۔منہ میں خشکی سے زبان چپکتی ہے اور جلی ہوئی اور چھلی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔کبھی کبھی منہ میں دھنکی ہوئی روئی کی طرح کا تھوڑا تھوڑا جھاگ دار تھوک پیدا ہوتا ہے جو منہ اور گلے کو تر نہیں کرسکتا۔کبھی زبان پر چھالے بھی ہو جاتے ہیں۔مردوں کی پیشاب کی نالی جو خصیوں کے اندر مادہ منویہ کی نالی میں سے گزرتی ہے اس میں درد کی لہریں دوڑتی ہیں جو گر دے اور مثانے کی تکلیف کے دوران زیادہ زور پکڑ جاتی ہیں۔پیشاب کے بعد یہ احساس رہتا ہے کہ ابھی کچھ پیشاب باقی ہے اور انسان دیر