ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 90
آرنیکا 90 آرنیکا ہر چیز (Herpes) میں بھی بہت مفید دوا ہے۔اس بیماری کی ایک قسم عام ہے جو اعصابی کمزوری یا انفیکشن سے تعلق رکھتی ہے دوسری قسم جنسی بے راہ روی سے پیدا ہونے والی ہر چیز ہے۔اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہونے والی ہر چیز میں آرنیکا بہت مفید ہے۔اس کے ساتھ آرسنک اور لیڈم ملا کر دینا زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ان تینوں دواؤں کا نسخہ ہر قسم کے زہر یلے جانوروں کے کاٹے کا بھی علاج ہے۔آرنیکا میں جس طرح جلد پر کمزوری اور بے چینی پیدا کرنے والی دکھن ہوتی ہے اسی طرح اندرونی جھلیوں اور انتڑیوں کا حال ہوتا ہے۔خصوصاً ملیر یا اور ٹائیفائیڈ کے بخاروں میں اندرونی نزلاتی جھلیوں میں بہت درد ہوتا ہے۔آرنیکا میں سیلان خون کا بھی رجحان پایا جاتا ہے اس لئے خون کی باریک رگوں کے پھٹ جانے میں یہ بہت مفید دوا ہے۔اگر تے ، دست اور بلغم میں خون آنے لگے تو اگر کسی دوسری معین بالمثل دوا کا علم نہ ہو تو آرنیکا کو موقع دینا چاہئے۔بعض دفعہ بیماری بہت بڑھ جائے تو سب اندرونی جھلیاں جواب دے جاتی ہیں اور سخت بد بودار خون کے دست آتے ہیں۔اس صورت میں اکیلے آرنیکا کے بس کی بات نہیں۔معین بالمثل دوا کی تلاش ضروری ہے۔آرنیکا کے مریض کے سانس اور پسینہ میں بعض دفعہ پیٹیشیا کے مریض کے سانس اور پسینے کی طرح بد بو ہوتی ہے۔جب بیماری زیادہ بڑھ جائے تو آرنیکا کا مریض بھی آرسنگ کے مریض کی طرح موت کے خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔آرنیکا کے مریض کا سرگرم ہوتا ہے لیکن اسے ٹھنڈا کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا ، صرف جسم کو گرم کرنا چاہتا ہے۔آرسنک کا مریض اس سے متضاد ہے۔وہ بیک وقت سر کو ٹھنڈا اور جسم کو گرم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔دائمی طور پر ٹھنڈا ہونے کے لحاظ سے وہ سورائینم کے مریض سے ملتا ہے لیکن سورا ئینم میں مریض سر سے پاؤں تک ٹھنڈا ہوتا ہے۔بلیس بھی سخت سردی کی دوا ہے خصوصاً اگر پاؤں ٹھنڈے ہوں۔سونے کے بعد پاؤں ٹھنڈے ہونا اس کی خاص علامت ہے لیکن لیکیس میں ٹھنڈ دائمی نہیں ہے، آتی ہے اور چلی جاتی ہے اور اخراجات میں دائمی تعفن کی