ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 73
73 ار جسم میٹیلیکم ارجنٹم میٹیلیکم اس میں بہت کامیابی سے استعمال ہوتی ہے اور مکمل شفا کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔اگر پوری شفانہ بھی ہو تو لمبے عرصہ تک مریض کو سکون مل جاتا ہے ٹیرنٹولا ہسپانیہ (۔Terentula Hisp) ہیلونیس (Helonias) اور کار بوائیمیلیس (Carbo Animalis) بھی رحم کے منہ کے کینسر میں بہت مفید ہیں۔ارجنٹم میٹیلیکم میں جگہ جگہ السر پائے جاتے ہیں لیکن کرکری ہڈیوں کے السر میں یہ بالخصوص زیادہ اثر دکھاتی ہے۔وریدوں کے خلیوں سے بھی اس کا تعلق ہے۔اس میں ایک عجیب اور غیر معمولی علامت پائی جاتی ہے جو عام طور پر دوسری دواؤں میں نہیں ملتی ، وہ یہ کہ عورتوں کے اندرونی اعضاء میں یہ بائیں طرف اور مردوں کے اندرونی اعضا میں دائیں طرف اثر دکھاتی ہے۔عموماً دائیں بائیں یا اوپر نیچے کے دھڑ کا فرق کرنے والی دوا ئیں تو بہت ہیں لیکن عورتوں اور مردوں کی تکالیف میں دائیں اور بائیں کا فرق کرنا اسی دوا کا خاصہ ہے۔اس میں عورتوں کی Ovary یعنی انڈا بنانے والی تھیلی بیمار ہو کر پھول جاتی ہے اور مختلف قسم کے مادے جم جم کر اسے سخت اور موٹا کر دیتے ہیں۔رحم بھی پھیل جاتا ہے اور اس میں لچک نہیں رہتی۔ایک دفعہ پھیل جائے تو دوبارہ اپنی اصل حالت کی طرف نہیں لوٹتا۔ہر بچے کی پیدائش کے بعد یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے اور بعض دفعہ رحم نیچے گر جاتا ہے۔ارجنٹم مٹیلیکم ایسی مریض خواتین کی بہترین دوست ثابت ہوتی ہے اور شفا کا موجب بن جاتی ہے۔رحم میں تختی اور رحم کے منہ پر اینٹھن اور اکڑاؤ کی علامت ظاہر ہو، نیز ایسا لیکوریا ہو جس میں غیر معمولی بد بو اور تعفن پایا جائے تو یہ باتیں نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ عام لیکوریا نہیں ہے بلکہ کسی گہری مرض کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔اس وقت ارجنٹم میٹیلیکم استعمال کی جائے تو بیماری کی شروع میں ہی روک تھام ہو جاتی ہے۔اگر ٹانگوں میں درد ہے اور اصل وجہ معلوم نہ ہو سکے تو ارجنٹم میٹیلیکم ضرور استعمال کرنی چاہئے۔سن یاس کے زمانہ میں یعنی حیض بند ہونے کے بعد بھی خون جاری ہو جائے تو ارجنٹم مٹیلیکم اچھا اثر دکھا سکتی ہے۔یہ عموماً دبلی پتلی اور لمبے ہاتھوں والی عورتوں کے