حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 70 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 70

70 کسی نے ذکر کیا کہ آج اس وقت مسجد مبارک میں مولوی ظفر علی خان کی تقریر ہے مولوی صاحب ہمیشہ احمدیوں کے خلاف تقریر کیا کرتے تھے۔اس لئے حضور کو خیال آیا کہ واپس جاتے وقت راستے میں مولوی صاحب کی تقریر کا کچھ حصہ بھی سن لیں۔چنانچہ وہ عین اس وقت مسجد مبارک کے کنارے پہنچے تو مولوی صاحب حاضرین کو مشتعل کر رہے تھے کہ وہ میری ہڈی پسلی ایک کر دیں۔پمفلٹوں کی تقسیم کی وجہ سے چونکہ بعض عناصر حضور کے خلاف اشتعال پیدا کرتے تھے اس لئے حضور اکثر اپنے ہاتھ میں ہاکی رکھتے اور چند دوستوں کی معیت میں ہوسٹل سے کسی۔دوسری جگہ جاتے تو ہر دوست کے ہاتھ میں ہاکی ہوا کرتی تھی۔"" گورنمنٹ کالج لاہور میں آپ طالب علم کے طور پر ۱۹۳۴ء تک رہے اور اس سال آپ نے بی اے کی ڈگری حاصل کر لی اور آپ واپس قادیان چلے گئے۔اس وقت آپ کی عمر پچیس سال کی تھی۔بی اے کر لینے کے بعد حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے حضرت المصلح الموعود " کو مشورہ دیا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان بھیجوایا جائے حضرت امصلح موعود نے فرمایا کہ حضور کے مالی وسائل اتنے من ย رحم نہیں ہیں اس پر چوہدری صاحب نے اخراجات کی پیشکش کی لیکن حضور نے فرمایا بطور قرضہ حسنہ رقم لینا منظور کر سکیں گے اس طرح آپ کو اللہ تعالیٰ نے انگلستان میں اعلیٰ حاصل کرنے کے لئے بھیجوانے کا بندوبست فرما دیا۔حضرت مصلح موعود اللہ نے آپ کی انگلستان روانگی سے قبل یہ مناسب سمجھا کہ پہلے آپ کا نکاح کر دیا جائے۔محلہ دارالانوار قادیان میں بیت النصرت کی تعمیر حضرت اماں جان کو صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سے بہت گہری محبت تھی۔چنانچہ آپ کی شادی سے قبل محلہ دارالانوار میں حضرت اماں جان نے ہی آپ کو