حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 64 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 64

64 پیش کر دیتا۔عشرہ کاملہ کی ماہوار رکنیت کا چندہ بھی تھا۔اس رقم سے حضور بل ادا فرما دیتے۔عشرہ کاملہ نے جو پہلا پمفلٹ شائع کیا اس کا عنوان تھا ” ہستی باری تعالیٰ " وہ پمفلٹ زیادہ تر غیر مسلم طلباء میں تقسیم کیا گیا۔دو ہی مہینے میں ان بمفٹوں کا پورے لاہور میں بڑا شہرہ ہو گیا جس پر کچھ غیر مسلم عناصر سخت برہم ہوئے۔اپنی برہمی کا ہدف انہوں نے حضور کو بنا لیا۔حضور کے خلاف سازشیں ہونے لگیں اور حضور پر حملے کرنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔بعض دفعہ بڑا اشتعال پھیل جاتا۔۴۰ ان دنوں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی " لاہور تشریف لائے اور خطبہ جمعہ میں طلباء کے کام پر خوشنودی کا اظہار فرمایا۔دوران سفر صبر و تحمل کا ایک واقعہ گورنمنٹ کالج لاہور کے زمانہ طالب علمی کا ہی ایک دلچسپ واقعہ آپ نے اپنی خلافت کے دوران بیان فرمایا:۔" میں جن دنوں گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھا کرتا تھا۔ان دنوں کا مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آگیا۔کالج میں چھٹی تھی۔میں قادیان جا رہا تھا۔ایک تیز قسم کا مخالف بھی گاڑی کے اسی ڈبے میں بیٹھ گیا۔لاہور سے امرتسر تک وہ میرے ساتھ سخت بد زبانی کرتا رہا اور میں مسکرا کر اسے جواب دیتا رہا۔جس وقت وہ امرتسر میں اترا تو اس مسکراہٹ اور خوش خلقی کا اس پر یہ اثر تھا کہ وہ مجھے کہنے لگا اگر آپ جیسے مبلغ آپ کو دو سو مل جائیں تو آپ ہم لوگوں کو جیت لیں گے کیونکہ میں نے آپ کو غصہ دلانے کی پوری کوشش کی مگر آپ تھے کہ ہنتے چلے جا رہے تھے۔اسی صرف اپنی محنت کا صلہ Mee گورنمنٹ کالج لاہور کے زمانہ طالب علمی میں آپ کو ایک اور دلچسپ واقعہ