حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 595
544 آئیوری کوسٹ (IVORY COAST) آبی جان کے مقام پر ایک ہسپتال کھل چکا ہے۔نصرت جہاں سکیم اور معاندین کا رد عمل نصرت جہاں سکیم کے ذریعے افریقہ میں ہونے والے غیر معمولی انقلاب کو احمدیت کے معاندین نے حسد اور غیض و غضب کی نگاہ سے دیکھا اور افریقہ میں بھی اور پاکستان میں بھی اپنا مخالفانہ رد عمل ظاہر کیا۔پاکستان میں جو ردعمل ہوا اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔” ہماری اس سکیم کا اس وقت تک جو مخالفانہ رد عمل ہوا ہے وہ بہت دلچسپ ہے اور آپ سن کر خوش ہوں گے۔اس وقت تک میری ایک Source سے یہ رپورٹ ہے۔۔۔۔کہ جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ نے یہ ریزولیوشن پاس کیا ہے کہ ویسٹ افریقہ میں احمدیت اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ وہاں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس واسطے پاکستان میں ان کو کچل دو تاکہ وہاں کی سرگرمیوں پر اس کا اثر پڑے اور جماعت کمزور ہو جائے۔بالفاظ دیگر جو ہمارا حملہ وہاں عیسائیت اور شرک کے خلاف ہے اسے کمزور کرنے کے لئے لوگ یہاں سکیم سوچ رہے ہیں۔ویسے وہ تلوار اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کسی مخالف کو نہیں دی جو جماعت کی گردن کو کاٹ سکے البتہ افراد کو تو بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑتی ہے ۳۸ افریقہ میں اس سکیم کا ناکام کرنے کے لئے بھی مخالفین نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اللہ تعالٰی کی مدد اور نصرت ہمیشہ جماعت کے شامل حال رہی۔مخالفین کا جہاں بھی بس چلا انہوں نے اس سکیم کو ناکام کرنا چاہا۔بعض دفعہ