حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 36 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 36

36 نہریں بھی ہمارے قریب تھیں اس لئے کثرت سے ہم لوگ یعنی قادیان میں بسنے والے اس وقت کے نوجوان نہروں پر جایا کرتے تھے۔" ۱۵ آپ کے مشاغل اور آپ کی تعلیم جماعتی کاموں میں حائل نہیں ہوتے تھے بلکہ ان میں ایک توازن تھا اور بچپن سے بھرپور زندگی گزارنے کے عادی بن گئے تھے۔شروع سے آپ کی طبیعت میں اللہ تعالیٰ کی حمد کے نتیجہ میں مزاح بہت تھا اور ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے اور مشکلات سے گھبراتے نہیں تھے۔آپ کی طبیعت کے بارے میں آپ کی بہن سیدہ ناصرہ بیگم جو آپ سے دوسرے نمبر ہیں لکھتی ہیں۔”بھائی جان کی طبیعت میں مزاح بہت تھا۔آنحضرت میں کو گھوڑوں سے بہت پیار تھا چنانچہ بچپن سے ہی حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب بھی گھوڑ سواری میں دلچسپی لیتے تھے ایک دفعہ آپ گرے بھی تھے۔اس واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کرنل (ریٹائرڈ) مرزا داؤد احمد صاحب لکھتے ہیں۔" قادیان کی تعلیم کے اسی زمانے میں ایک یار قندی یا بو منگوایا گیا تھا۔یہ جانور ذرا منہ زور تھا۔وہ آپ کو لے بھاگا آپ روک نہ سکے اور اس پر سے گر گئے۔کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے جو ڑا مگر ٹھیک سیٹ نہیں ہوا پھر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے دوبارہ ٹھیک کیا۔یہ اس زمانہ کی بات ہے جب کہ نور ہسپتال میں کچھ واجبی قسم کا سامان ہوتا تھا۔ترکھان بلایا گیا اس نے بھٹیاں تیار کیں تو ہاتھ باندھا گیا۔اس عرصہ کے دوران کوئی تکلیف کا اظہار نہ کیا۔یہ کلائی ہمیشہ کے لئے کچھ ٹیڑھی ہو گئی تھی۔" کے لہ کھیلوں میں ہاکی آپ کثرت سے کھیلتے رہے البتہ ہاکی کی نسبت فٹ بال زیادہ اچھا کھیلتے تھے۔بٹالہ میں رابرٹ ٹورنامنٹ ہوا تو آپ بھی اس میں شامل ہوئے۔ان دنوں میں کھیل کی یونیفارم نیکر اور سفید قمیض پر سرخ SASH یا پٹکا ہوتا تھا جس میں آپ بہت خوبصورت نظر آتے تھے۔