حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 499 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 499

446 اور پھر انہیں نبھانے کی توفیق دے اور مجھے بھی توفیق دے کہ جب تک آپ اس بنیادی مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے، اس رنگ میں آپ کی نگرانی کرتا رہوں جس رنگ میں نگرانی کی ذمہ داری مجھ پر عائد کی گئی ہے وَمَا تَوْفِيفُنَا إِلَّا بِاللَّهِ " حضرت خلیفتہ المسیح الثالث" نے اس مقصد کے حصول کے لئے وقف عارضی اور تعلیم القرآن کی تحریکات جاری فرمائیں فرمایا :۔میں نے سوچا کہ ہم ایک منصوبہ کے ماتحت جماعت کے بچوں اور اس کے نوجوانوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھائیں پھر اس کا ترجمہ اور اس کے معانی ان کو سکھا دیں۔" وقف عارضی اور تعلیم القرآن وقف عارضی کی تحریک کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔" میں جماعت میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ دوست جن کو اللہ تعالیٰ توفیق دے سال میں دو ہفتہ سے چھ ہفتہ تک کا عرصہ دین کی خدمت کے لئے وقف کریں اور انہیں جماعت کے مختلف کاموں کے لئے جس جس جگہ بھیجوایا جائے وہاں اپنے خرچ پر جائیں اور ان کے لئے وقف شدہ عرصہ میں سے جس قدر عرصہ انہیں وہاں رکھا جائے اپنے خرچ پر رہیں اور جو کام ان کے سپرد کیا جائے اسے بجالانے کی پوری کوشش کریں " ✓ ee فرمایا :- " بڑے بڑے کام جو ان دوستوں کو کرنے پڑیں گے ان میں۔ایک تو قرآن کریم ناظرہ پڑھنے اور قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے کی جو مہم جماعت میں جاری کی گئی ہے اس کی انہیں نگرانی کرنا ہو گی اور اسے منظم کرنا ہو گا"۔ایک اور موقع پر فرمایا:۔