حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 385 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 385

354 بٹھانا انتخاب خلافت ہوں ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کی شام کو وہ اپنے بعض بھائیوں کے ساتھ عشاء کی نماز کے لئے دعاؤں میں مشغول آیا اور جو نتیوں میں ہی بیٹھ گیا۔ایک نوجوان اگر ذرا اپنی جگہ سے ہٹ جاتا تو اس کو بھی مسجد میں جگہ مل جاتی لیکن اس منچلے نے کہا کہ آج اس کو جوتیوں میں ہی ہے۔اس جوتیوں میں بیٹھنے والے شخص کا نام مرزا ناصر احمد صاحب تھا عشاء کی نماز کے بعد حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی صدارت میں انتخاب خلافت کی کارروائی شروع ہوئی۔اور یہی جوتیوں میں بیٹھنے والا شخص خلیفہ المسیح الثالث کثرت رائے کے ساتھ منتخب ہو گیا۔کب یہ کارروائی شروع ہوئی اور کب ختم اس کو کچھ ہوش نہ تھی وہ تو دعاؤں میں مشغول تھا۔پھر چند لوگ آئے اور اس کو جوتیوں سے محراب میں لے گئے ، اور عرض کیا کہ ہم " سے بیعت لیں تب آپ نے سب سے پہلے یہ عہد دہرایا۔